مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا گھوڑے کی ریس پر پیسہ لگانا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ گھوڑے کی ریس پر پیسہ لگانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:چیزیں ادھار نقد قیمت سے زیادہ قیمت لینا شرعی مسئلہ کیا ہے؟ جناب قسطوں پر چیزیں دینا نقد رقم سے زیادہ شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ اس چیز کی قیمت میں اضافہ لیا جائے مثلاً قلم نقد خریدو گے تو ایک روپے کا اور اگر ادھار خریدو گے تو قلم ڈیڑھ روپے کی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:سعودیہ عرب میں ایک مومن کام کرتے ہیں اور یہاں پر دس محرم کی چھٹی نہیں ملتی تو کیا کیا جائے اور اگر کام پر جائیں اور وہاں سے جو تنخواہ ملے اور دس محرم کی کمائی حرام ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس دن کام نہیں چھوڑ سکتا تو اس دن اس کا کام کرنا اور اس دن کی اجرت بھی حلال ہے۔ واللہ العالم
سوال:موجودہ زمانے میں ھم شخص پرستی کے فتنے سے خود کو کیسے بچائیں جبکہ ھر طرف دین پرستی کو چھوڑ کر شخص پرستی کا ہیجان ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میری نصیحت یہ ہے کہ آپ متقی بنیں اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے محاسبہ کرو صبح سے لے کر اب تک جو اعمال و حرکات سر زد ہوئی ہیں ان کا جائزہ لیں اگر کسی نیکی کی توفیق ہوئی ہے تو خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے اس نیکی کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اگر کوئی خدا کی معصیت یا گناہ سرزد ہوا ہے تو سونے سے پہلے ندامت کے ساتھ روئے۔ امامؑ اور خدا سے اس کی معافی مانگے اور اگر کسی مومن سے زیادتی کی ہے تو سونے سے پہلے اس سے معافی مانگے ورنہ قیامت کے دن اگر وہ مومن معاف نہیں کرے گا تو اس سے چھٹکارا بہت مشکل ہو گا اور معاف نہیں کرے گا جب تک آپ سے آپ کی نیکیاں نہ لے لے۔والسلام
سوال:سٹاک مارکیٹ میں شئیرز خریدنا اور ان کی قیمت میں کمی یا اضافہ سے فائدہ یا نقصان جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شئیرز خریدنا جائز ہے بشرطیکہ وہ کمپنی حرام چیزوں کی خرید و فروخت نہ کرتی ہو۔ واللہ العالم
سوال:مختصرا یہ کہ ڈاکٹر بھی اب تو اس سے بیماریوں میں اضافے کی وجہ بتا رہے ہیں ۔پاکستان میں ان برائلر مرغی ( فارمی مرغی) کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ڈاکٹروں کا اس پر اتفاق ہو تو اس سے اجتناب کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اس خوراک کی بنا پر یہ برائلر مرغی ( فارمی مرغی) کہ جس کی اپنی غذا پاک نہیں ہے وہ حرام نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی مرغی حرام نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں پنجاب میں ہم دیکھتے ہیں کہ برائلر مرغی (فارمی مرغی) کو بیچنے والا اس کی آنتیں صفائی کے بعد ایک ڈبے میں اکٹھی کرتے ہیں ۔شام کو ایک گاڑی آتی ہے جو ان آنتوں کو اکٹھا کر کے لے جاتے ہیں اور ان کو پگھلاتے ہیں اور پھر ان سے انہی مرغیوں کی خوراک بناتے ہیں ۔ کیا مرغیوں کی یہ خوراک حرام تصور نہیں ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ خوراک حرام تصور نہیں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:جن کھانے پینے کی اشیاء پر حلال کی سٹیمپ لگائی جاتی ہے کیا انہیں مزید تحقیق کیے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے یا خود سے بھی حلال و حرام کی تحقیق کرنا ضروری ہے ؟ کیا مچھلی کے تیلکا استعمال جائز ہے اگر یہ معلوم نہ ہو کہ یہ تیل چھلکے والی مچھلی سےلیا گیا ہے یا بغیر چھلکے والی کے؟ اگر کسی کھانے کی چیز میں جیلیٹن ہو اور یہ معلوم نہ ہو کہ جیلیٹن حلال طریقہ سے حاصل کیا گیا ہے یا نہیں تو کیا اس کا استعمال جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ گوشت کسی بھی حیوان کا ہو خواہ وہ پانی میں یا خشکی پر رہنے والا ہو جبتک کہ آپ کو اس کے حلال ہونے کا اطمینان نہ ہو آپ کے لئے اسے کھانا جائز نہیں ہے یا ایسے بازار میں بیچا جاتا ہو کہ جو بازار مسلمانوں کا ہو اور ظاہری طور پر وہ دین کی پابندی کا مظاہرہ بھی کرتے ہوں تو ان پر اعتماد کر کے آپ گوشت کھا سکتے ہیں اور وہ کھانا کہ جس میں گوشت شامل نہیں ہے اور تو اس کے حرام یا نجس ہونے کا یقین نہ ہو تو آپ کھا سکتے ہیں۔ مچھلی کے تیل کا حکم بھی گوشت کے حکم والا ہی ہے۔ اور اگر وہ جیلیٹن حیوانی نہ ہو یعنی کسی حیوان سے نہ بنائی گئی ہو اور اس کے نجس یا حرام ہونے کا یقین نہ ہو تو کھا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا عراق ميں زریعہ معاش کے لیے طالب علم یا کسی عامی کے لیے کاروبار کرنا جائز ہے یا اور کوئی ملازمت یعنی ٹیچر کے طور پر یا کسی اور شعبے میں؟ اگر نہی تو کیا دنیا کے تمام ممالک میں بغیر ورک پرمنٹ کے کام کرنا نجائز ہے۔اٹلی اور کینیڈا سے بھی ہمارے دوستوں کو رہنمائی درکار ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ قانون کی خلاف ورزی کرنا جائز نہیں ہے جبتک کہ شریعت اس کا حکم نہ دے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
25
26
27
28
29
30
31
32
اگلا صفحہ