مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے جو عورت بچے کی نال کاٹتی ہے یا نال جو پیدائش کے بعد کاٹی جاتی ہے.آیا اس عورت کے ہاتھ کا پانی پینا حرام ہے؟ کیا یہ درست ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان باتوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایرانی ووٹرز نےمجلس خبرگان کے ممبر چنے،انہوں نے پھر ولی فقیہ چنا، توکیا ایرانی ووٹر ساری دنیا کے شیعوں کے لیے ولی فقیہ چنتے ہیں؟ سماحۃ الشیخ کی اس بارے میں کیا رائے ہے اور کیا ہم ووٹ کے ذریعے ولی فقیہ چن سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ علماء ایران نے اس کو واضح کیا ہے کیونکہ وہ ایک قانونی منصب ہے اور ایران ہی کے لئے مختص ہے۔ والسلام۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہر مجتھد کو آیت اللہ کہا جاتا ہے؟ کیا صرف مجتھد کو ہی آیت اللہ کہا جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دنیا کی ہر چیز خدا کی آیت ہے لیکن خدا کی بعض آیات بعض آیات سے افضل ہیں۔ واللہ العالم
سوال:قرآن پہ قسم کا کفارہ کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ صرف توبہ کریں۔ واللہ العالم
سوال:آج کل ہر جگہ پر پینٹ ہوا ہوتا ہے بیت الخلاء میں جاؤ تو پینٹ دروازے کو ہاتھ لگاؤ تو پینٹ۔ کمرے میں بیڈ، میز ہر چیز پر پینٹ لگا ہوتا ہے اور اکثر ہاتھ گیلا یا کپڑے لگتے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ کیا حکم فرماتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پینٹ میں سپرٹ اور الکوحل نہیں ہے اور کوئی اور نجس چیز بھی نہیں ہے تو یہ پینٹ پاک ہے۔ واللہ العالم
سوال:اس ماہ محرم میں کچھ بات سامنے آئی ان میں سے ایک یہ کہ نیاز امام حسین علیہ السلام نہیں کھانی چاہیے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نیاز مولاؑ کی ہے تو اس سے پرہیز کا سبب واضح کیجیئے۔ والسلام
سوال:آغا میں کشمیر انڈیا سے آپ کی چاہنے والی ہوں میں سیستانی صاحب کی تقلید میں ہوں آغا آپ سے دو سوال ہیں پہلے میرى ماہواری کی مدت مہینے میں 8 دن ہے لیکن کل جب میں نے غسل کیا تو غسل کے ایک گھنٹے بعد میں نماز کے لیے وضو کرنے گئی تو طہارت کرتے وقت میری شرم گاہ سے منی جیسا ہلکا سرخ کچھ نکلا تھوڑا سا، کیا یہ حیض میں آتا ہے کیا مجھے پھر سے غسل کرنا ہے یا میں نماز جاری رکھو، کل کے ہی غسل پر، مہربانی وضاحت فرمائیں اور میرے سوال کا جواب دئیجیے۔ دوسرا سوال آغا میں شکی مزاج کی ہوں میری شادی ہوئی ہے قبلہ جب غسل جنابت کرتی ہوں تو مجھے بہت زیادہ وقت لگتا ہے شک کی وجہ سے، جب کہ مجھے پتہ ہوتا ہے پانی پہنچا ہے ہر جگہ پر، تب بھی مجھے شک رہتا ہے اس پریشانی سے میری شادی شدہ زندگی بہت متاثر ہوئی کیوں کہ میں اپنے شوہر کو نظر انداز کرتی ہوں میرے پاس توضیح المسائل بھی ہے اور تحفۃ العوام بھی، لیکن پھر بھی میرا الجھاؤ دور نہیں ہوتا ہے قبلہ مجھے بتائیں میں کتنے مگ پانی استعمال کروں کیونکہ میں بہت زیادہ پانی استعمال کرتی ہوں تب بھی شک رہتا ہے یہی حال غسل حیض کرتے وقت بھی رہتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نکلنے والا پانی سرخ اور خون کی مانند ہے اور آپ کو اس کا اطمینان بھی ہے تو آپ دوبارہ اپنے آپ کو حائضہ سمجھیں گی جب تک دس دن نہیں گزرتے اور خون بھی جا ری رہتا ہے اور اگر خون جاری نہ رہا تو صرف ایک غسل کریں گی۔ میری بیٹی یہ شک جس کا آپ نے ذکر کیا ہے یہ شیطانی وسوسہ ہے آپ کا فریضہ ہے کہ اس کی پرواہ نہ کریں اور اپنے غسل کو کافی سمجھیں۔ واللہ العالم
سوال:ایسے فوٹو گرافر کی کمائی حلال ہے یا حرام کہ جو نامحرم خواتین کی تصاویر بھی لیتا ہو جیسے شادی بیاہ وغیرہ میں ؟اور اسکا پیشہ بھی فقط یہی ہو.
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ نامحرم عورتوں کو دیکھتا ہے تو وہ یہ گناہ کر رہا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا هم شیعہ حضرات آغا خانی، یا بوہریوں کے حضرت پیر کی پیدائش کا کهانا کها سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو ان کے مسلمان ہونے کا یقین ہو اور ان کے کھانے میں کوئی نجس اور حرام چیز بھی نہ ہو تو آپ کھا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:سجدے کی حالت میں اگر پاؤں کے صرف ناخن بڑے ہونے کی صورت میں زمین پر لگ رہے ہوں تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف ناخن لگنے گی صورت میں نماز درست نہیں ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
15
16
17
18
19
20
21
22
اگلا صفحہ