مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللّہ و برکاتہ۔ آغا جان ایک مؤدبانہ سوال ہے کہ قرآن پاک میں سورۃ الواقعہ میں لفظ "نَح٘نُ" کئی بار استعمال ہوا ہے جس کا مطلب "ہم" ہے جو کہ جمع کا صیغہ ہے اور اللّٰہ پاک نے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا ہے؟ حالانکہ وہ پاک ذات واحد ہے؟ اس کی وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللّٰہ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے متکلم جب اپنی عظمت ، طاقت اور پوری شفقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تو صیغہ جمع متکلم استعمال کرتا ہے جیسے بادشاہ اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں حکم صادر کیا ہے لہٰذا اس سے متکلم کی عظمت، طاقت اور اس کی شفقت کا مظاہرہ مقصود ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: سات قسم کے علماء جہنمی ہیں اور کچھ علماء ایسے ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو فتوی دینے کا اہل سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو پاچھنا ہو مجھ سے پوچھو، جبکہ ان کا ایک حرف بھی صحیح ثابت نہیں ہوتا، کیونکہ خدا ریا کاری سے کام لینے والوں کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا ایسے علماء جہنم کے چھٹے درجہ میں ہونگے۔ (الخصال، جلد ۲ صفحہ ۱۸۹، باب ۷ اردو، شیخ صدوق) اس فرمان کی وضاحت کر دیں۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اس سے وہ علماء مراد ہیں جو اہل بیتؑ کے مذہب سے نہ ہوں اور وہی ایسے کاموں کو انجام دیتے تھے اور دیتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:حلال جانور کے پائے کهانے کا کیا حکم ہے پاکستان میں جس طرح آگ پر بال جلا کر کهایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر حلال جانور شرعی طریقے کے مطابق ذبح کیا گیا ہو تو اس کے پائے کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام علیکم آغا، آغا میرا سوال یہ ہے کہ اگر اولاد اچھی اور لائق نہ ہو ماں باپ عاق کر دیتے ہیں لیکن اگر کسی انسان کا باپ مر گیا ہو جب وہ لا شعوری کے عالم تھا وہ یتیم ہے ماں نے پالا پوسا لیکن جب انسان باشعور ہوا بالغ و عاقل ہوا تو اسے پتہ لگے کہ اسکی ماں بد کردار ہے حرام حلال کی اور دین و شریعت کا لحاظ نہیں کرتی بدکاری کرتی ہے بے حیائى کرتی ہے اور وہ شخص اپنی ماں کو بہت سمجھائے اور بتائے حلال حرام بھی بتائے اور غلط کاموں سے روکے بھی لیکن وہ عورت نہ مانے اور غلط کاموں سے باز نہ آئے تو وہ انسان کیا کرے اسکے کیا فرائض ہیں اور آیا وہ ماں کو چھوڑ کے ان سے دور ہو سکتا ہے ? وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت حال میں بیٹا اپنی ماں سے علیٰحدگی اختیار کر سکتا ہے۔ واللہ العالم السلام عليكم ورحمة الله
سوال:سلام علیکم، معذرت چاہتا ہوں ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ مچھلی کا شکار کس طرح ہوتا ہے اور مچھلی ڈبے میں سیل بند ہوتی ہے۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ جس مچھلی کا آپ کو چھلکے کے بغیر یا چھلکے والی اور اس کے صحیح شکار ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ہے تو ایسی مچھلی آپ نہیں کھا سکتے۔ واللہ العالم
سوال:جہاں لکڑی کا فرش ہو تو وہاں پر نجاست پاک کرنے کا طریقہ کار کیا ہو گا؟ کیا کپڑے سے نجاست صاف کر کے دوبارہ گیلے کپڑے کو پاک کر کے پھر نجاست والی جگہ پر مار کر نجاست دور کی جا سکتی ہے جبکہ ایسے فرش پر ہم زیادہ پانی نہیں لگا سکتے نل وغیرہ کا۔ رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ کافی نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جب انسان کسی گھیل کھیلنے یا کراٹے کلب جاتا ہے تو وہاں انسان کو کسی گانے پر پریکٹس کروائی جاتی ہے، تو جب ہم وہ پریکٹس کر کے کسی کھیلوں کے مقابلے میں لڑیں گے تو اگر ہم لڑائی جیت جاتے ہیں تو ہمیں جو پیسے ملیں گے وہ حرام ہیں یا حلال؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ایسا کھیل ہے کہ جو شریعت کے خلاف نہیں ہے تو اس سے حاصل ہونے والا انعام کھیل کھیلنے والے کے لئے جائز ہے گانا سننا بہت بڑا گناہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:آغا صاحب قرآن میں آل فرعون کا ذکر آیا ہے. کیا آل فرعون سے بھی فرعون کی پیروی کرنے والے مراد ہیں؟ فرعون کے لشکر کو آل فرعون کہہ کر پکارا گیا ہے. اس بارے میں ذرا وضاحت فرما دیں وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ جب کسی پاک شخصیت کو آل اللہ کہا جائے تو اس کا معنی ہے کہ خدا کے خاص اور برگزیدہ بندے۔ اور جب کسی کو آل رسولؐ کہا جاتا ہے تو اس سے مراد صرف اہل بیت نبیؐ اور معصومینؑ ہیں کیونکہ اس کی رسول اسلامؐ نے تصریح فرمائی ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال ہے کاپی کرنے کے حقوق کے حوالے سے ،اگر کوئی بھی مذہبی چیز کی تشہیر کر رہا ہو اور کسی اور شخص کے پاس کاپی رائیٹس ہو تو کیا آپ اس چیز کی تشہیر کر سکتے ہیں مثلا بالکل بنیادی خط پر اس کو لے لیں، کوئی کتاب ہو جس کو پبلشرز نے اس کو پبلک کیا ہو تو کیا اس کتاب کو اس کی اجازت کے بغیر ریپبلک کر سکتے ہیں اس کی تشہیر اور اسے پھیلا سکتے ہیں مقصد تبلیغ ہو یا دین پھیلانا ہو یا دیگر موضوعات ہوں اسی طرح سے، اس کا جواب دیں بہت شکریہ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے طباعت اور نشر و اشاعت کے حقوق کو صرف اپنے پاس محفوظ رکھا ہے تو اس کی اجازت کے بغیر اسے چھاپنا، کاپی کرنا یا نشر و اشاعت کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قوم جنات کو بھی ہم انسانوں کی طرح موت آتی ہے ? نظام حیات و موت کے ضمن میں قوم جنّات کے خصوصی امتیازات کیا ہیں؟ و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ خدا نے ان کو وہ طاقتیں دی ہیں جو عام انسانوں کو نہیں دیں وہ جب چاہیں اپنی ظاہری شکلیں بدل سکتے ہیں اور جیسے انسان کی موت و حیات خدا کے ہی اختیار میں ہے ویسے ہی ان کی بھی موت و حیات صرف خدا کے ہی اختیار میں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
12
13
14
15
16
17
18
19
اگلا صفحہ