مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا مرجع کے نزدیک چرس اور بھنگ حلال ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ چرس اور بھنگ پینا حرام ہیں۔ واللہ العالم
سوال:۹ ربیع الاول عید زہراءؑ ہے اس کا کیا مطلب ہے عمر ابن سعد بھی قتل ہو ہے لکھنئو اور بعض علاقے میں پتلا بنا کر پھونکا جاتا ہے اور رنگ پاشی کی جاتی ہے آیا یہ جائز ہے جبکہ اس سے مذہب شیعہ اثناء عشری کی معرفت ہوتی ہے اور شیعہ اثناء عشری کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ تقویت پہنچتی ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ اہل بیتؑ پہ جتنے بھی مظالم ہوئے ہیں ان سب میں جناب زہراءؑ شریک ہیں اور جیسے امام زمانہ (عج) مظلوم ہیں ویسے ہی سیدہ زہراءؑ بھی مظلومہ ہیں کیونکہ ان(س) کے یہ پوتےؑ ہیں۔ نو ربیع الاول چونکہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کا پہلا دن ہے اور مولا (عج) کی کوششوں اور زحمتوں سے اہل بیتؑ سے ظلم اٹھائیں جائیں گے گویا کہ جناب زہراءؑ سے ظلم اٹھایا جائے گا تو اس لئے شیعہ اسے عید زہراءؑ کہتے ہیں البتہ بعض روایات میں ہے کہ حضرت مختار ثقفی کے ہاتھوں اسی دن عمر ابن سعد جہنم واصل ہوا تھا اور اس کے علاوہ مزید اسباب بھی بیان کئے جاتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ہم نے مسجد کی چھت (لینٹر) تعمیر کرنے کا کام ایک مسلمان مینیجر کو دیا تو وہ مینیجر جو چھت ڈالنے والے مزدور و مستری لے کر آیا ان میں ہندؤ اور مسلمان دونوں شامل تھے جسکی ہم کو پہلے اطلاع نہیں تھی۔ ہمیں مزدوروں اور مستری کے مسلمان اور ہندؤ ہونے کی اطلاع چھت ڈالنے کے دوران ہوئی اور اب چھت یعنی لینٹر ڈل چکا ہے۔ اب چھت کا کیا حکم ہے؟ آیا چھت نجس ہے اگر نجس ہے تو پاک کیسی ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ چھت نجس ہے اور اس کو پاک نہیں کیا جا سکتا۔ واللہ العالم
سوال:حلال جانور کے پائے کهانے کا کیا حکم ہے پاکستان میں جس طرح آگ پر بال جلا کر کهایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر حلال جانور شرعی طریقے کے مطابق ذبح کیا گیا ہو تو اس کے پائے کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:جب انسان کسی گھیل کھیلنے یا کراٹے کلب جاتا ہے تو وہاں انسان کو کسی گانے پر پریکٹس کروائی جاتی ہے، تو جب ہم وہ پریکٹس کر کے کسی کھیلوں کے مقابلے میں لڑیں گے تو اگر ہم لڑائی جیت جاتے ہیں تو ہمیں جو پیسے ملیں گے وہ حرام ہیں یا حلال؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ایسا کھیل ہے کہ جو شریعت کے خلاف نہیں ہے تو اس سے حاصل ہونے والا انعام کھیل کھیلنے والے کے لئے جائز ہے گانا سننا بہت بڑا گناہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:بسا اوقات مزارات و مقامات مقدسہ پہ فوٹو سیشن کی ممنوعیت کی ہدایات ہوتی ہے، ایسی صورت میں اُن مقامات پہ فوٹو بنانے کا شرعی حکم کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان مقامات پر تصویریں بنانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک ایسا سیاسی امید وار کہ جو مسلک کے لحاظ سے تو شیعہ ہے ، مگر الیکشن کے دوران سپاہ یزید کا مخصوص تکفیری ٹولہ اس شیعہ کی صرف اس وجہ سے سپورٹ کر رہا ہو کہ اُن کا مقصد ایک دوسرے شیعہ امیدوار کو ہرانا ہے، توکیا ایسی صورتحال میں سپاہ یزید کے حمایت یافتہ شیعہ امیدوارکو ووٹ دینا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایسا کرنا شیعوں کی مصلحت کے خلاف ہو تو اس کو ووٹ دینا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا منصوبہ بندی یعنی وقفہ کروانا جائز ہے؟ ان طریقوں میں سے ایک کہ تین سال کے وقفے کے لئے کوئی مانع حمل چیز استعمال کرنا جائز ہے؟ دوسرا یہ کہ ہمیشہ کے لئے بچہ پیدا نہ ہو سکے تو اس کے لئے کوئی فعل کروانا مثلاً آپریشن وغیرہ
جواب:بسمہ سبحانہ شوہر اور بیوی کی آپس رضا مندی کے ذریعے سے ایسے کرنا جائز ہے بشرطیکہ یہ عمل خلاف شریعت نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:آیا ہم عیسائیو ں کے ہاتھ کا کھانا کھا سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یہودی اور عیسائی کے پہلو میں بیٹھ کر اپنے گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں عیسائی کے گھر کا کھانا نہیں کھا سکتے۔ واللہ العالم
سوال:ہوٹل، بار یا ریسٹورنٹ جیسی جگہ پر جہاں فاعل کو بوقت ضرورت شراب کی بوتل یا گلاس گاہک کو اپنے ہاتھ سے دینا پڑ جاتا ہے، ایسی جگہ کام کرنے کا کیا حکم ہے جبکہ مجبوری یہ ہو کہ ان جگہوں کے علاوہ کوئی دوسرا کام بھی نہ مل رہا ہو اور نوبت انتہائی تنگدستی تک پہنچ جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو کسی کو شراب پلاتا ہے اس پر رسول اسلامؐ نے لعنت کی ہے اور جس پر رسولؐ لعنت کریں گے تو بھلا اس کی بخشش کیسے ہو سکتی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
10
11
12
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ