مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جھینگا کھانا حلال ہے۔ واللہ العالم
سوال:کبوتروں کا کاروبار اچھا ہے یا برا ہے؟ مجھے کاروبار کرنا ہے کبوتروں کا ۔
جواب:بسمہ سبحانہ کبوتروں کا کاروبار کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مسلمان کے لئے دوسرے مذاہب کے عبادتگاہوں میں جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں میں جانا جائز ہے بشرطیکہ شیعہ طریقے سے عبادت کریں اور اگر وہاں شیعہ طریقے سے عبادت نہیں کر سکتے تو وہاں نہ جائیں۔ واللہ العالم
سوال:امام علی علیہ السلام کا طب سے متعلق فرمان ہے کہ قبروں کے قطبے پڑھنے سے حافظہ کمزور ھوتا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ پوشیدہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بعض روایتوں میں ملتا ہے کہ یہ مصیبت اس وقت آتی ہے جب بغیر ضرورت کے قطبے پڑھیں اور اگر ضرورت کے تحت پڑھے جائیں تو اس وقت برا اثر نہیں ہوتا اور واضح رہے ہر لفظ اور ہر عضو کی اختیاری یا بے اختیاری حرکت پر اثر ہوتا ہے جیسے دوائی کے کھانے پینے سے اثر ہوتا ہے یہ آثار جیسے ڈاکٹر جانتے ہیں اسی طرح معصومینؑ خدا کے فضل سے جانتے تھے معصومؑ کی اس روایت میں اسی اثر کی طرف اشارہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:نوروز کا کیا مطلب ہے اور اس دن عید کیوں منائی جاتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اسلام میں نوروز اسلامی عید نہیں ہے البتہ بعض رسومات کو اس لئے ادا کرے کہ یہ صرف ایک تہوار ہے اور ان رسومات کا خدا کی طرف سے حکم نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ دعا جو بعض دعا کی کتابوں میں ہے ان کو قربت کی نیت سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ والسلام ۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی بندے نے میرے پاس کچھ رقم بطور امانت رکھی ہو اور مجھے کہا ہو کہ جب مجھے ضرورت پڑے گی تب میں آپ سے لے لوں گا تو اگر اسے بتائے بغیر میں وہ رقم استعمال کر لوں اور جب وہ مانگے تو اسے دے دوں تو کیا اسے بتانا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو بتانا ضروری ہے ورنہ یہ خیانت ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر استخاره میں نہ آجائے کیا پھر بھی وہ کام کیا جا سکتا ہے صدقہ دے کر ؟
جواب:بسمہ سبحانہ استخارہ خدا سے نصیحت لینا ہے اور اگر خدا نے منع کیا ہے یعنی استخارہ درست نہیں تھا تو عقل مند شخص ایسے کام میں کیوں قدم اٹھائے گا۔ واللہ العالم
سوال:شیر کیا نجس ہے
جواب:بسمہ سبحانہ شیر نجس نہیں ہے لیکن اس کا گوشت کھانا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے کسی مستحق کو کچھ رقم بطور مستحب صدقہ دی , کیا رقم دینے والا شخص بعد میں اس دی گئی رقم کے حوالہ سے فطرہ یا قضا روزہ کے بدلہ مد طعام کی قیمت کی نیت کر سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے اس رقم کو مستحق کی ملکیت قرار دیا تھا تو اس صورت میں اس رقم کو صدقہ اور فطرہ شمار نہیں کر سکتا اور اگر اس نے مستحق کو قرض کی صورت میں رقم دی تھی تو اس صورت میں اس رقم کو فطرہ یا صدقہ شمار کر کے بخش سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ مچھلی کا شکار کس طرح ہوتا ہے اور مچھلی ڈبے میں سیل بند ہوتی ہےکیا بند ڈبے والا مچھلی کھا سکتے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مچھلی چھلکے والی ہے اور اس کا شکار بھی درست طریقے سے ہوا ہے تو اس کا کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
9
10
11
12
13
14
15
16
اگلا صفحہ