مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا ہم ایسی جگہوں پر کام کر سکتے ہیں جہاں شراب کی خرید و فروخت ہوتی ہو جبکہ ہمارا اس (شراب) کی خرید و فروخت سے براہ راست کوئی تعلق نہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس میں شریعت کے کسی بھی حکم کی مخالفت نہ ہوئی ہو تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:یہ غیر مسلم ہماری تمام اہم دینی و دنیاوی تقریبات میں عملی طور پر شرکت کرتے ہیں کیا ہمیں بھی اجازت ہے کہ ہم ان کی مُلکی و مذہبی تقریبات میں شرکت کریں مثلاً کرسمس، نیو ائیر، ایسٹر یا علاقائی اہم دن؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ جیسے وہ اپنے مذہب کی آپ کی خاطر مخالفت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے تو آپ کو بھی اس کی خاطر اپنے دین کی مخالفت کرنے میں شرم آنی چاہیے، البتہ آپ اخلاق سے پیش آئیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ان غیر مسلموں کے ساتھ مل کر کاروبار کیا جاسکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے ساتھ مل کر کاروبار کیا جا سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایسے شیعہ حضرات جو بسلسلہ روزگار یا تعلیم مسلم اقلیتی ممالک میں رہائش پذیر ہیں جیسا کہ اٹلی یا دیگر یورپی ممالک، آسٹریلیا، کینیڈا یا امریکہ {(ان ممالک کی اکثریت مختلف عیسائی فرقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری بڑی اکثریت بے دین ہے، تو ان ممالک میں موجود شیعہ حضرات کا ہر روز غیر مسلموں سے مختلف امور میں واسطہ پڑتا ہے)}.کیا شیعہ حضرات کیلئے جائز ہے کہ وہ غیر مسلموں سے قریبی تعلقات رکھیں مثلاً ایک دوسرے کے گھر آنا جانا، ساتھ مل کر کھانا، ایک دوسرے کے برتن یا دُھلے ہوئے کپڑے استعمال کرنا وغیرہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز نہیں ہے اور واضح رہے کہ کافر نجس ہے اور ہر وہ چیز کہ جسے اس نے رطوبت سے مس کیا ہے وہ نجس ہے اور اس کے ہاتھ کا کھانا وغیرہ سب نجس ہے اور حرام ہے۔ اور آپ کسی نہ کسی بہانے سے ان کے پہنے ہوئے کپڑے استعمال نہ کریں اور اگر اس نے آپ کے کپڑوں کو استعمال کیا ہے اور رطوبت لگی ہوئی ہے تو اس کو بتائے بغیر اس کی نجاست دور کریں۔ واللہ العالم
سوال:مرحومین کے نام پہ اور زندہ لوگوں کے لئے عمرہ کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ زندہ اور مردہ دونوں کے لئے عمرہ کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا شریعت ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ شریعت ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام، ہم نے مسجد کی چھت (لینٹر) تعمیر کرنے کا کام ایک مسلمان مینیجر کو دیا تو وہ مینیجر جو چھت ڈالنے والے مزدور و مستری لے کر آیا ان میں ہندؤ اور مسلمان دونوں شامل تھے جسکی ہم کو پہلے اطلاع نہیں تھی۔ ہمیں مزدوروں اور مستری کے مسلمان اور ہندؤ ہونے کی اطلاع چھت ڈالنے کے دوران ہوئی اور اب چھت یعنی لینٹر ڈل چکا ہے۔ اب چھت کا کیا حکم ہے؟ آیا چھت نجس ہے اگر نجس ہے تو پاک کیسی ہو گی؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ چھت نجس ہے اور اس کو پاک نہیں کیا جا سکتا۔ واللہ العالم
سوال:ایسا شخص جو یہ کہے کہ اللہ اور علی میں صرف یہی فرق ہے کہ اگر نظر آ جائے تو علیؑ ہے اور نظر نہ آئے تو اللہ ہے۔ اس حوالے سے ہماری آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔ کیونکہ ایسے عقیدوں سے شیعوں کے دشمنوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا عقیدہ رکھنے والا شخص مسلمان نہیں ہے اور غالی ہے۔ واللہ العالم
سوال:داڑھی جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سنت نبیؐ ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر نیت نہ ہو تو کیا داڑھی رکھی جا سکتی ہے نیت تو لازمی ہے یا کہ کلین شیو ہی رہوں، اور نیت کے بغیر داڑھی کتنی بڑھائی جا سکتی ہے؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نیت سے داڑھی رکھی ہے کہ خدا کے حکم کی پابندی کر رہا ہے تو اس کو ثواب ہو گا اور داڑھی اتنی ہونی چاہیے کہ کنگھی سے داڑھی کے بالوں کو واضح حرکت دی جا سکے۔واللہ العالم
سوال:اقسام توحید میں سے توحید درذات،توحید درصفات، توحید در افعال ،توحیددر الوھیت،توحید در خالقیت ،توحید در رازقیت،توحید در محی وممیت،میں خدا واحد ہے یا مذکورہ بالا اقسام میں سے حقیقی معنوں میں خدا کا کوئی شریک ہے؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ خدا کا کوئی بھی شریک نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
11
12
13
14
15
16
17
18
اگلا صفحہ