مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:بسا اوقات مزارات و مقامات مقدسہ پہ فوٹو سیشن کی ممنوعیت کی ہدایات ہوتی ہے, ایسی صورت میں اُن مقامات پہ فوٹو بنانے کا شرعی حکم کیا ہو گا؟ و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ ان مقامات پر تصویریں بنانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک ایسا سیاسی امید وار کہ جو مسلک کے لحاظ سے تو شیعہ ہے , مگر الیکشن کے دوران سپاہ یزید کا مخصوص تکفیری ٹولہ اس شیعہ کی صرف اس وجہ سے سپورٹ کر رہا ہو کہ اُن کا مقصد ایک دوسرے شیعہ امیدوار کو ہرانا ہے, توکیا ایسی صورتحال میں سپاہ یزید کے حمایت یافتہ شیعہ امیدوارکو ووٹ دینا جائز ہے یا نہیں .?
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایسا کرنا شیعوں کی مصلحت کے خلاف ہو تو اس کو ووٹ دینا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:پالنے والے کو عربی میں رب کہتے ہیں، تو کیا ہم اپنے والدین کو رب کہہ سکتے ہیں ؟ جیسا کے ایک دعا میں بھی ہے ’’کما ربیانی صغیرا‘‘ و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ یہ درست ہے لیکن اس کا معنی وہ پرورش ہے کہ جو خدا اپنی طاقت سے کرتا ہے والدین اور دوسروں کے ذریعے کرتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:نئے سال کی خوشیاں منا سکتے ہیں شریعت میں کیا حکم ہے؟ و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی بھی غلط کام کئے بغیر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دینا درست ہے۔ لیکن مجھے نہایت افسوس ہے کہ عیسائی و کافر مسلمانوں کی عیدوں کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ شریک نہیں ہوتے اور مسلمان اپنے آپ کو اتنا ذلیل سمجھتے ہیں کہ نئے سال کی خوشیوں میں ان کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ میرا سوال یہ ہے آیا ہم عیسائیو ں کے ہاتھ کا کھانا کھا سکتے ہیں و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یہودی اور عیسائی کے پہلو میں بیٹھ کر اپنے گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں عیسائی کے گھر کا کھانا نہیں کھا سکتے۔ واللہ العالم
سوال:سلام آغا جان ، آپ سے پوچھنا تھا کہ انس بن مالک صحابی کا شیعہ منابع میں کیا مقام ہے۔کیا یہ وفادارانِ آل محمد ص میں شامل تھے? و علیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ یہ اہل بیتؑ کا وفادار نہیں تھا اور اس کے کرتوتوں میں سے دو کرتوت قابل ذکر ہیں۔ 1. جب مدینہ میں منافقین کی کثرت ہوگئی تھی اور وہ رسول اسلامؐ کو قتل کرنا چاہتے تھے تو رسول اسلامؐ پہرہ دار رکھنے پر مجبور ہو گئے تھے تو ان پہرداروں میں سے ایک یہ انس بن مالک بھی تھا۔ اسی دوران خدا نے رسول اسلامؐ کو بھنا ہوا پرندہ بھیجا اور رسول اسلامؐ نے دعا کی جو تیرے نزدیک بہت پیارا ہے وہ میرے ساتھ آ کر یہ تناول فرمائے، اس دعا کے بعد امیر المؤمنینؑ آئے تو انس بن مالک نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا اور آپؑ واپس چلے گئے، رسول اسلامؐ نے پھر دعا کی تو دوبارہ امیر المؤمنینؑ آئے تو پھر اس نے انؑ کو روک دیا، تیسری مرتبہ پھر رسول اسلامؐ نے دعا کی تو پھر امیر المؤمنینؑ تیسری مرتبہ آئے اور اس نے پھر امیر المؤمنینؑ کو روکا تو امیر المؤمنینؑ نے بلند آواز سے کہا کہ مجھے کیوں بار بار روک رہے ہو میں نے رسول اسلامؐ سے ملنا ہے تو رسول اسلامؐ نے انؑ کی آواز سنی اور انہیں اندر آنے کا کہا جس پر آپؑ اندر تشریف لے گئے تو رسول اسلامؐ نے دیر سے آنے کا سبب پوچھا تو آپؑ نے واضح کیا یہ انس بن مالک مجھے اندر نہیں آنے دے رہا تھا۔ تو رسول اسلامؐ نے اس سے پوچھا کہ تو نے ایسا کیوں کیا تو اس نے سبب بتایا کہ میں نے آپؐ کی دعا سن لی تھی جس پر میں نے سوچا کہ شاید میرا کوئی دوست یا رشتہ دار وغیرہ آ جائے تو آپؐ کی دعا اس کے حق میں ہو جائے گی۔ 2. اس کی دوسری کرتوت یہ تھی کہ یہ امیر المؤمنینؑ کے زمانے میں کوفہ میں تھا ایک میدان میں امیر المؤمنینؑ کے پہلو میں بہت سارے لوگ جمع تھے اور غدیر خم کا تذکرہ ہوا تو امیر المؤمنینؑ نے فرمایا کہ میں ہر اس شخص کو خدا کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ جو اس وقت موجود تھا وہ کھڑا ہو کر گواہی دے، ان لوگوں کے سامنے کہ جو اس وقت وہاں موجود نہ تھے، بہت سارے لوگوں نے گواہیاں دیں مگر اس بد بخت انس بن مالک نے گواہی نہیں دی، تو امیر المؤمنینؑ نے فرمایا کہ تم بھی غدیر خم کے موقع پر موجود تھے تو تم نے گواہی کیوں نہیں دی، جس پر اس نے کہا کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور وہ واقعہ بھول چکا ہوں تو امیر المومنینؑ نے ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ خدایا اگر یہ جھوٹ کہہ رہا ہے تو اس کو ایسے عیب سے معیوب کر جو اس کے عمامے سے پوشیدہ نہ ہو سکے تو فوراً اس کی پیشانی پر برص کا نشان آ گیا جو کہ وہ عمامے سے چھپا نہیں سکتا تھا۔ واللہ العالم
سوال:31 دسمبر کی رات بارہ بجتے ہی دنیا نئے سال کی خوشیاں منا رہی ہو گی سب ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کر رہے ہوں گے، تو کیا شیعہ حضرات بھی اس نئے سال کی شروعات کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کر سکتے ہیں؟ جبکہ شریعت کا اس دن سے کوئی تعلق نہیں ہے؟ آیت اللہ بشیر صاحب کے مطابق جواب چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی بھی غلط کام کئے بغیر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دینا درست ہے۔ لیکن مجھے نہایت افسوس ہے کہ عیسائی و کافر مسلمانوں کی عیدوں کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ شریک نہیں ہوتے اور مسلمان اپنے آپ کو اتنا ذلیل سمجھتے ہیں کہ نئے سال کی خوشیوں میں ان کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ واللہ العالم
سوال:ھمارے یہاں زیادہ تر گھروں اور دفاتر کی صفائی کے لئے عیسائی خواتین اور مردوں سے کام لیا جاتا ہے. جبکہ یہاں ایک مولانا صاحب کہتے ھیں کہ اگر عیسائی عورت یا مرد کسی گیلے کپڑے سے صفائی کریں اور جب تک اس جگہ پر سورج کی دھوپ نا پڑے وہ جگہ کبھی پاک نہیں ھوتی اور نا ہی اس جگہ نماز پڑھی جا سکتی ھے. مسئلہ یہ ھے کہ گھروں کے کمروں میں اور دفاتر میں بہت سے مقام ایسے ہیں جہاں دھوپ نہیں پڑتی اور وہ جگہ خود ہی حشک ھو جاتی ہے. کیا واقعی ایسی جگہ جہاں کی صفائی کوئی عیسائی مرد یا عورت کرے وہ جگہ سورج کی دھوپ کے علاوہ پاک نہیں ھوتی؟؟ کیا واقعی اس جگہ پر نماز نہیں ھوتی؟؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اگر سرکاری پانی سے ان جگہوں کو دھو سکتے تو وہ پاک ہو سکتی ہیں اور اگر ایسا میسر نہ ہو تو جب وہ جگہ خشک ہو جائے تو اس پر جائے نماز بچھا کر اور سجدہ گاہ کو جائے نماز پر رکھ کر آپ نماز پڑھ سکتے ہیں اور اگر جائے نماز نہ ہو اور وہ جگہ خشک بھی ہو تو آپ سجدہ کی جگہ پر سجدہ گاہ رکھیں اور نماز پڑھیں تو تب بھی آپ کی نماز درست ہے البتہ سجدہ گاہ کے نیچے کوئی کاغذ وغیرہ رکھ دیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص شادی شدہ ہے اور اس کے دوسری عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ شخص لوطی بھی ہے جبکہ اس نے شادی لو میرج کی تھی، اب اس کی بیوی کو شادی کے بعد اس کی ان حرکات کا پتہ چلا ہے شادی سے پہلے وہ کچھ نہیں جانتی تھی لیکن وہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت بھی کرتی ہے لیکن وہ ان حرکات کو برداشت نہیں کر سکتی تو اب بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا وہ اس شخص کے ساتھ باقی زندگی گزارے یا اس شخص سے طلاق لے سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیوی کا فریضہ ہے کہ شریعت کی پابندی کے ساتھ شوہر کی اطاعت کرے اور اس کو اگر وہ برداشت کرے گی تو خداوندعالم اس کو تلوار کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہدوں کا درجہ عطا کرے گا۔ واللہ العالم
سوال:میں نے بہت احتیاط سے پکائی تهی (کهیر)نہیں معلوم کہاں سے آکر گر گئی ،بچوں کو بخار تها اور دودھ بهی نہیں تها پیسے اور کهانا گهر میں نہیں تهے ،مسئلہ بهی نہیں جانتی تهی صرف اتنا جانتی تهی کہ چوهے کی مینگنی نجس ہے جواب دیر سے ملا، مجبور ہو کر کهلا دی میں نے نہیں کهائی. میرا یہ عمل کیا گناه شمار کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا یہ عمل گناہ شمار ہو گا اور آپ خداوندعالم سے استغفار کریں تاریکی شب میں تنہائی دو رکعت نماز پڑھیں اور رو رو کر اور گڑ گڑا کر بچوں کی ہدایت کے لئے دعا مانگیں کیونکہ آپ نے ان کو حرام کھلایا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
13
14
15
16
17
18
19
20
اگلا صفحہ