مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک شخص زنا کا مرتکب ہوتا ہے تو اس پر حد جاری ہوتی ہے لیکن اگر ایک شخص زنا کر کے نہایت شرم سار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے پردے میں سچی توبہ کرلیتا ہے تو کیا اس کی بخشش ہو جائے گی؟ یا جب تک سزا نہیں ملے گی توبہ قبول نہیں ہوگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ پوری طرح توبہ کرے اور ہمیشہ اپنے گناہ پر خلوت میں نادم رہے اور روتا رہے تو خدا نے ایسے گناہ گار کے گناہوں کو معاف کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص رسول اعظم (ص) اور آئمہ طاھرین علیهم السلام کی شان میں گستاخی کرے اور توبہ بھی نہ کرے تو اسکی شرعی سزا کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جبتک کہ آپ کو یقین ہو یا اس نے ایسا آپ کے سامنے کیا ہو یعنی اس نے گالم گلوچ کی ہے تو وہ واجب القتل ہے لیکن آپ کے لئے اس کو اس وقت تک قتل کرنا جائز نہیں ہے جبتک کہ اس کے قتل کی سزا میں آپ کو گرفتاری کا ڈر ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص مشرک ہو جائے لیکن بعد میں تائب ہو جائے اور اسکا خاتمہ بالایمان ہو تو کیا وہ قابل مغفرت ہے؟ اور شرک کی کوئی ایسی اقسام ہیں جو قابل مغفرت ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی صحیح طریقے سے توبہ کر لے تو خداوندعالم اس کے تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے بشرطیکہ اس کی توبہ صحیح ہو اور وہ دوبارہ کوئی گناہ نہ کرے۔ اور جو شرک کی حالت میں مرتا ہے اس کی مغفرت کا کوئی بھی سبب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگرکوئی شخص پیشہ ورچورہو اور اس پر حد جاری نہ ہو تو آخرت میں اسکی سزا کیا ہوگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ توبہ کرے گا دنیا میں اور جن کا مال چوری کیا ہے وہ لوٹا دے گا اور مرنے سے پہلے نیک بن جائے گا تو خدا اس پر رحم کر کے اس کی توبہ قبول کرے گا ورنہ اپنے گناہوں کی سزا کا مستحق ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:توبہ کے بارے میں بتائیں، اگر کوئی گناہگار ہوں اور بہت پریشان ہو تو کیا کرے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھیں توبہ کا معنی یہ ہے کہ انسان اپنے گذشتہ کردار پر پوری طرح پشیمان اور نادم ہو اور جب بھی گناہ یاد آئے دل کو اذیت ہو اور اس سے دوری کا پختہ ارادہ کرے۔ والسلام
سوال:۹ ربیع الاول عید زہراءؑ ہے اس کا کیا مطلب ہے عمر ابن سعد بھی قتل ہو ہے لکھنئو اور بعض علاقے میں پتلا بنا کر پھونکا جاتا ہے اور رنگ پاشی کی جاتی ہے آیا یہ جائز ہے جبکہ اس سے مذہب شیعہ اثناء عشری کی معرفت ہوتی ہے اور شیعہ اثناء عشری کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ تقویت پہنچتی ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ اہل بیتؑ پہ جتنے بھی مظالم ہوئے ہیں ان سب میں جناب زہراءؑ شریک ہیں اور جیسے امام زمانہ (عج) مظلوم ہیں ویسے ہی سیدہ زہراءؑ بھی مظلومہ ہیں کیونکہ ان(س) کے یہ پوتےؑ ہیں۔ نو ربیع الاول چونکہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کا پہلا دن ہے اور مولا (عج) کی کوششوں اور زحمتوں سے اہل بیتؑ سے ظلم اٹھائیں جائیں گے گویا کہ جناب زہراءؑ سے ظلم اٹھایا جائے گا تو اس لئے شیعہ اسے عید زہراءؑ کہتے ہیں البتہ بعض روایات میں ہے کہ حضرت مختار ثقفی کے ہاتھوں اسی دن عمر ابن سعد جہنم واصل ہوا تھا اور اس کے علاوہ مزید اسباب بھی بیان کئے جاتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:تزکیہ نفس کے متعلق آپسے ہدایت کی درخواست ہے،مثلاً ایسے کیا کام کئے جائیں جس سے انسان کو تزکیہ نفس میں مدد ملے،اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کی ان کاموں میں استقامت کیسے حاصل کی جائے،مثلاً ہم کسی سے علم دین حاصل کرتے ہیں تو کچھ دن تو بہت شوق سے حصول علم کرتے ہیں لیکن دھیرے دھیرے یہ شوق ختم ہونے لگتا ہے اس کو کیسے برقرار رکھا جائے؟اسکے ساتھ جو نماز کو اوّل وقت میں پڑھنے کا مسئلہ ہے اسپر بھی کچھ دن عمل ہو پاتا ہے لیکن اُسکے بعد نماز کے وقت پر ہی اہم کام آنے لگتے ہیں جس سے نہ وہ کام صحیح سے ہو پاتا ہے نہ نماز میں وہ لطف ملتا ہے اسکے لئے ذہن میں کیا بات لائی جائے جس سے یہ ٹکراؤ ختم ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس میں دو اہم چیزیں ہیں کہ اپنے کھانے پینے، رہن سہن کو شریعت کے مطابق بناؤ مثلاً نا محرم مرد یا عورت کو دیکھنا، جیسے اس کے چہرہ اور ہاتھ وغیرہ کو دیکھنا اور آپ کا کھانا پینا بغیر خمس کے بھی نہ ہواور میری نصیحت یہ ہے کہ آپ متقی بنیں اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے محاسبہ کرو صبح سے لے کر اب تک جو اعمال و حرکات سر زد ہوئی ہیں ان کا جائزہ لیں اگر کسی نیکی کی توفیق ہوئی ہے تو خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے اس نیکی کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اگر کوئی خدا کی معصیت یا گناہ سرزد ہوا ہے تو سونے سے پہلے ندامت کے ساتھ روئے۔ امامؑ اور خدا سے اس کی معافی مانگے اور اگر کسی مومن سے زیادتی کی ہے تو سونے سے پہلے اس سے معافی مانگے ورنہ قیامت کے دن اگر وہ مومن معاف نہیں کرے گا تو اس سے چھٹکارا بہت مشکل ہو گا اور معاف نہیں کرے گا جب تک آپ سے آپ کی نیکیاں نہ لے لے۔ واللہ العالم، واللہ الہادی
سوال:آغا جان ایک مؤدبانہ سوال ہے کہ قرآن پاک میں سورۃ الواقعہ میں لفظ "نَح٘نُ" کئی بار استعمال ہوا ہے جس کا مطلب "ہم" ہے جو کہ جمع کا صیغہ ہے اور اللّٰہ پاک نے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا ہے؟ حالانکہ وہ پاک ذات واحد ہے؟ اس کی وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللّٰہ
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے متکلم جب اپنی عظمت ، طاقت اور پوری شفقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تو صیغہ جمع متکلم استعمال کرتا ہے جیسے بادشاہ اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں حکم صادر کیا ہے لہٰذا اس سے متکلم کی عظمت، طاقت اور اس کی شفقت کا مظاہرہ مقصود ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: سات قسم کے علماء جہنمی ہیں اور کچھ علماء ایسے ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو فتوی دینے کا اہل سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو پاچھنا ہو مجھ سے پوچھو، جبکہ ان کا ایک حرف بھی صحیح ثابت نہیں ہوتا، کیونکہ خدا ریا کاری سے کام لینے والوں کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا ایسے علماء جہنم کے چھٹے درجہ میں ہونگے۔ (الخصال، جلد ۲ صفحہ ۱۸۹، باب ۷ اردو، شیخ صدوق) اس فرمان کی وضاحت کر دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس سے وہ علماء مراد ہیں جو اہل بیتؑ کے مذہب سے نہ ہوں اور وہی ایسے کاموں کو انجام دیتے تھے اور دیتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال کاپی کرنے کے حقوق کے حوالے سےہے، اگر کوئی بھی مذہبی چیز کی تشہیر کر رہا ہو اور کسی اور شخص کے پاس کاپی رائیٹس ہو تو کیا آپ اس چیز کی تشہیر کر سکتے ہیں مثلا بالکل بنیادی خط پر اس کو لے لیں، کوئی کتاب ہو جس کو پبلشرز نے اس کو پبلک کیا ہو تو کیا اس کتاب کو اس کی اجازت کے بغیر ریپبلک کر سکتے ہیں اس کی تشہیر اور اسے پھیلا سکتے ہیں مقصد تبلیغ ہو یا دین پھیلانا ہو یا دیگر موضوعات ہوں اسی طرح سے، اس کا جواب دیں۔ بہت شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے طباعت اور نشر و اشاعت کے حقوق کو صرف اپنے پاس محفوظ رکھا ہے تو اس کی اجازت کے بغیر اسے چھاپنا، کاپی کرنا یا نشر و اشاعت کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
11
12
13
اگلا صفحہ