مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا میں نماز کے آخری سجدہ میں ذکر سجدہ کے بعد حضرت امام علیؑ کے قاتل پر لعنت بھیج سکتا ہوں آخری سجدہ کے ذکر کرنے کے بعد اللھم العن قتلۃ امیر المومنینؑ کہہ سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نماز کے اندر سجدہ میں ذکر سجدہ کے بعد ایسا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:قنوت میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کے قاتلوں یا کسی معصومؑ کے قاتلوں پر لعنت بھیج سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز ہے، بلکہ باعث ثواب ہے بشرطیکہ آپ کو یا کسی بھی مومن کو ایسا کرنے سے اس کی جان، مال اور عزت کا خطرہ نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کی دوکان ہو اس میں شراب بیچ سکتے ہیں غیر اسلامی ملک میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شراب کا بیچنا، خریدنا، اس کو محفوظ رکھنا، ادھر سے ادھر کرنا جائز نہیں ہے اور ایسا کرنے والے پر رسول اسلامؐ نے لعنت کی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مجلس یا عزاداری کا مذاق اڑاتا ہو تو کیا اس پر لعنت کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مؤمنین پر واضح ہونا چاہیے کہ جو شعائر حسینی یا مجالس اہل بیتؑ کا مذاق اڑاتا ہے وہ اہل بیتؑ کی شفاعت کا مستحق نہیں ہے گویا وہ خدا اور رسول اسلامؐ کا مذاق اڑا رہا ہے ایسا شخص اگر توبہ نہیں کرے گا تو دنیا و آخرت میں خدا اور رسول اسلامؐ کی لعنت کا مستحق ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:ہوٹل، بار یا ریسٹورنٹ جیسی جگہ پر جہاں کام کرنے والے کو بوقت ضرورت شراب کی بوتل یا گلاس گاہک کو اپنے ہاتھ سے دینا پڑ جاتا ہے، ایسی جگہ کام کرنے کا کیا حکم ہے جبکہ مجبوری یہ ہو کہ ان جگہوں کے علاوہ کوئی دوسرا کام بھی نہ مل رہا ہو اور نوبت انتہائی تنگدستی تک پہنچ جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو کسی کو شراب پلاتا ہے اس پر رسول اسلامؐ نے لعنت کی ہے اور جس پر رسولؐ لعنت کریں گے تو بھلا اس کی بخشش کیسے ہو سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک قول جو امام رضا علیہ السلام سے منسوب ہے کہ مولاؑ نے اپنے کسی صحابی کو فرمایا کہ تم اس شخص کے ساتھ بات مت کرو کیونکہ اس کا عقیدہ غلط ہے۔ تو کیا ہم ان لوگوں سے اجتناب کریں جو علماء کرام کی توہین کرتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ ہر اس آدمی سے دور رہیں کہ جس کی باتوں اور حرکات سے آپ کے کردار اور عقیدہ میں غلط اثر پیدا ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا نذر و نیاز امام حسینؑ کے لئے جو دال بنائی جاتی ہے کیا اس دال کو روٹی کے اوپر رکھ کر دینا ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز ہے بشرطیکہ ایسا کرنے سے اس کھانے کی توہین نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:کسی معصومؑ کو گالی دینا یا اچھے الفاط سے نہ بولنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی معصومؑ کو گالی دینے والا واجب القتل ہے۔ واللہ العالم
سوال:جو شخص سادات کی قدر نہیں کرتا ان کا انجام کیا ہو گا؟ جو شخص سادات کو گالی دیتا ہے ان کا انجام کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی بھی مومن کو گالی دینا خصوصاً سادات کو بہت بڑا گناہ ہے اور جو رسولؐ کی اولاد کا احترام نہیں کرتا وہ رسولؐ سے شفاعت کا کیسے مستحق ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے مذہب میں آیا والد بیٹے کو عاق کر سکتا ہے کسی کے دباؤ میں یا کسی دباؤ کے بغیر اور باپ کی زندگی میں عاق شدہ بیٹا باپ کی جائیداد کا مالک بن سکتا ہے؟ اورکیا عاق شدہ کا والد کی وفات کے بعد وراثت میں حصہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بیٹا مسلمان ہے جیسے باپ مسلمان ہے تو بیٹا وارثوں میں شمار ہوگا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ