مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آیا استخارہ فال کے زمرے میں آتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ استخارے اور فال میں فرق ہے استخارہ خدا سے نصیحت طلب کرنا ہے کہ یہ کام کریں یا نہ کریں جبکہ فال کا معنی ہے کہ میرے اس کام کا نتیجہ کیا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا استخارے پر عمل کرنا واجب ہے؟ اگر جواب نہ آئے پھر بھی اگر کوئی وہ کام کریں تو کیا گناہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھیں استخارہ خداوندعالم سے نصیحت طلب کرنا ہے۔ اگر آپ کسی بھی عقلمند سے نصیحت مانگیں اور پھر اسے کہیں کہ تمہاری بتائی ہوئی نصیحت پر میں عمل نہیں کروں گا تو آیا یہ عقلمندی ہے؟ بھلا خدا سے زیادہ سمجھنے والا بھی کوئی ہے؟ خدا سے آپ نے استخارہ کے ذریعے نصیحت مانگی ہے اور اگر خدا نے آپ کو روکا ہے اور آپ نہیں رکتے تو کیا یہ عقلمندی ہے؟ اور کیا یہ خدا کی نصیحت کا ٹھکرانا نہیں ہے؟ واللہ الہادی
سوال:قرآنی استخارے پر عمل کیا جاسکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ استخارہ اگر کسی مناسب موضوع پر ہو اور درست بھی ہو تو عمل کیا جاسکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر استخاره میں نہ آجائے کیا پھر بھی وہ کام کیا جا سکتا ہے صدقہ دے کر؟
جواب:بسمہ سبحانہ استخارہ خدا سے نصیحت لینا ہے اور اگر خدا نے منع کیا ہے یعنی استخارہ درست نہیں تھا تو عقل مند شخص ایسے کام میں کیوں قدم اٹھائے گا۔ واللہ العالم
سوال:قرآن پاک سے فال نکالنے کے بارے میں آئمہ معصومینؑ کا کوئی حکم ہے؟ کیا قرآن پاک کی فال سے زندگی کے معاملات میں مدد لی جا سکتی ہے اس کا طریقہ کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے سوال کو واضح کریں کہ آپ فال چاہتے ہیں یا استخارہ چاہتے ہیں اگر آپ کی مراد استخارہ ہے تو آپ مفاتیح الجنان کے باقیات الصالحات سے فائدہ اٹھائیں اور اگر آپ فال چاہتے ہیں تو یہ ہر آدمی کا کام نہیں ہے یہ وہی آدمی کر سکتا ہے جو قرآن مجید کی آیات کو سمجھتا ہے اور وہی شخص فال نکال سکتا ہے البتہ بہتر ہے کہ قرآن مجید کو فال کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:استخارہ پر عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ یعنی اگر کسی کام کا استخارہ کریں اور اسی پر عمل کریں تو کیا یہ عمل جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح ہونا چاہیے کہ خدا اور رسول اسلامؐ نے حکم دیا ہے کہ جس کام کو بھی کرنا چاہو پہلے اس کے بارے میں خوب غور و فکر کرو اس کے بعد اگر ممکن ہو تو کسی عقل مند دوست سے مشورہ کرو اور اگر غور و فکر سے اور دوست سے مشورے کے بعد بھی سیدھا راستہ نہ ملے تو استخارہ کرو اور استخارے کی پابندی کرو۔ واللہ العالم، والسلام
سوال:یہ علم جعفر کیا ھے کیا اس سے استخارہ کرنا جائز ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ علم جعفر ایک خاص علم ہے جس کے قوانین کی رو سے انسان اگر صحیح ماہر ہو تو وہ چیزیں جن کو آنکھوں سے معلوم نہیں کر سکتے ان کو معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس علم کے حقیقی ماہر بہت کم لوگ ہیں اور دعویٰ کرنے والے بہت زیادہ ہیں۔ واللہ العالم
سوال:شادی کی بارے استخارہ کروانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی معصوم نے نہ استخارہ کیا ہے اور نہ ہی استخارہ کا حکم دیا ہے جناب امام زمانہؑ سے پہلے سب آئمہؑ نے شادیاں کیں اور اکثر کی بیٹیوں اور ان کی اولاد کی بھی شادیاں ہوئیں کسی نے بھی استخارہ نہیں دیکھا البتہ جو شادی کی خواہش رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ ہر روز دو رکعت نماز قربۃ الی اللہ نماز صبح کی طرح پڑھے اور اس کے بعد خدا سے اپنے لئے خیر و عافیت کے ساتھ شادی کا مطالبہ کرے۔ والسلام
سوال:قرآنی استخارہ کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ اور اپنے جائز کاموں کے لئے کروانا چاہیے یا نہیں؟ قرآن و حدیث اور سیرتِ معصومینؑ کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہماری مختلف کتابوں میں استخارہ کا طریقہ جو اہل بیتؑ سے علماء کے واسطہ سے ہمیں پہنچا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور خداوندعالم نے قرآن میں آئمہؑ سے صحیح طریقے سے استفادہ کرنے کا حکم دیا ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا امام حسینؑ کے قاتلوں نے منتیں مانی تھیں کہ ہم ان کو اور ان کے خاندان کو قتل کریں گے تو یہاں مساجد بنائیں گے؟ اور اگر ایسا ہے تو کیا ایسی مساجد میں نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ شمر، عمر سعد اور ایسے لعینوں نے کچھ مساجد بنائیں تھیں اور ان کی مساجد کو معصومؑ نے ملعون کہا تھا یعنی اس مسجد کے بنانے سے مسجد کو رحمت نہیں ملے گی بلکہ لعنت پڑے گی اور شیعہ ان مساجد سے دور رہتے تھے۔ الحمد للہ اب ان مساجد میں سے کوئی بھی باقی نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ