مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک باپ نے اپنے بیٹے کو اپنی زندگی میں عاق کر دیا تھا اب اس انسان کا انتقال ہو چکا ہے اب وہ اپنے بھائیوں سے اپنا حق مانگ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر دونوں مسلمان ہیں تو باپ کے کہنے سے بیٹا باپ کے ورثے سے محروم نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:کیا داڑھی منڈوانے والا فاسق ہے اور اس کی غیبت جائز ہے؟
جواب:داڑھی منڈوانے والا فاسق ہے اور اس داڑھی منڈوانے کے مورد میں غیبت جائز ہے اور ہر حال میں غیبت کو نہ کرنا افضل ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی چغلی کھاتا ہے اور یہ چغلی کھانا دوسرے شخص کے قتل کا موجب بن جاتا ہے تو اس چغلی کھانے پر دیت واجب ہے چونکہ یہ چغلی کھانا اس کے قتل کا سبب بننا ہے یا وہ فقط گناہگار ہے اور کیسے اس برے کام کا کفارہ ادا کرے ؟
جواب:اس چغلی کھانے والے پر دیت نہیں ہے لیکن وہ نیک اعمال بجا لائے اور ان کو اپنے پاس ذخیرہ کرے تاکہ قیامت کے دن یہ چغلی کھانےوالا اس مقتول کو دے سکے تاکہ وہ آپ کے اس ظلم کو معاف کر دے اور ہمیشہ اللہ سے اس گناہ کی توبہ کرتے رہیں اور خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس مظلوم سے طلبِ مغفرت کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ مفاتیح الجنان میں موجود سوموار کے دن کی دعا کو پڑھتے رہیں۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی غیبت کرتا ہے اور اس کانام بھی نہیں لیتا اور اس شخص کی صفات بھی ذکر نہیں کرتا مگر جو لوگ حاضر اور موجود ہیں وہ قرائین خارجیہ سے سمجھ جاتے ہیں کہ یہ شخص کون ہے جس کی یہ غیبت کر رہا ہے تو کیا یہ غیبت جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:یہ گفتگو غیبت محرمہ میں سے یعنی حرام ہے ۔ واللہ العالم
سوال:اگر غیبت کرنے والا شخص صاحبِ شان ہو اور اس نے خطا کی اور کسی ایک شخص کی غیبت کر دی اور حیا کی وجہ سے اب اس مظلوم کی طرف جانے کی قدرت نہیں رکھتا اور فرض یہ ہے کہ مظلوم کے پاس طلبِ مغفرت کےلئے جانا بھی ضروری ہے تو اب یہ صاحب ِ شان کیا کرے ؟
جواب:اس صاحبِ شان پر واجب ہے کہ وہ اس مظلوم کے پاس جائے اور طلبِ مغفرت کرے اور اس کے ذمہ یہ گناہ باقی ہے کہ اس نے غیبت کر کے اللہ کی نافرمانی کی ہے تو اس گناہ کےلئے وہ توبہ اور استغفار کر ے ۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی آدمی کو دیکھ رہا ہے کہ وہ کسی کی غیبت کر رہا ہے تو اس غیبت سننے والے کا کیا فریضہ ہے ؟وہ خاموش ہو جائے یا اس شخص ِ مظلوم کا دفاع کرے ؟
جواب:اگر وہ قدرت رکھتا ہے تو اس غیبت کرنے والے شخص کو روکے اور اگردفاع نہیں کر سکتا تو اس محفل سے چلا جائے اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتا تو اپنے نفس کو ادھر اُ دھر مشغول کر دے اور غیبت نہ سنے ۔ واللہ العالم
سوال:غیبت سننے والے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:وہ بھی اس غیبت میں شریک ہے ۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی عورت کسی اجنبی اور غیر محرم مرد کی غیبت کرے تو کیا وہ خود اس مرد سے طلبِ مغفرت کےلئے جائے یا وہ کسی مرد کو اس کے پاس بھیجے کہ جو اس سے معافی مانگے؟
جواب:احتیاط یہ ہے کہ وہ کسی مرد کو بھیجے ۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مرد کسی غیر محرم عورت کی غیبت کرے تو کیا اس مرد پر واجب ہے کہ وہ خود اس عورت کے پاس جائے اور اس سے معافی مانگے یا کسی عورت کو اس کے پاس بھیجے تاکہ وہ اس عورت سے معافی مانگے ؟
جواب:احتیاط یہ ہے کہ وہ کسی عورت کو بھیجے ۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی آدمی کسی مردہ مؤمن کی غیبت کرتے تو اس کا کفارہ کیا ہے ؟
جواب:آپ اس مردہ مؤمن کی طرف سے نیک اعمال بجا لائیں اور ان کواپنے پاس ذخیرہ کر لیں تاکہ قیامت کے دن آپ اس شخص کو جان سکیں تاکہ وہ آپ کے اس ظلم کو معاف کر دے اور ہمیشہ اللہ سے اس گناہ کی توبہ کرتے رہیں اور خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس مظلوم سے معافی مانگنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ مفاتیح الجنان میں موجود سوموار کے دن کی دعا پڑھتے رہیں ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ