مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:دور حاظر کی کچھ آن لائن گیمز جن میں فرضی سکوں (جنکی کوئی مالی حیثیت نہیں ھوتی) کی شرط بندی ھوتی ھے اور جیتنے والے کو شرط کے تحت طے شدہ سکے دے دیے جاتے ھیں. کیا ایسی آن لائن گیمز کا کھیلنا جائز ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کھیل میں کامیابی کیا اپنی مہارت اور ذہانت کے سبب ہوتی ہے یا اس میں کامیابی کا سبب معلوم نہیں ہوتا بلکہ غیر ارادی طور پر وہ کامیاب ہو جاتا ہے اگر پہلی صورت ہے تو جائز ہے اور اگر کھیل کی دوسری صورت ہے تو یہ جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام مرد کے چاندی پہننے کی حد کتنی ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ مرد چاندی کو جس قدر چاہے پہن سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا سید غیر سید کا دعوت عقیقہ کھا سکتا ہے وہ بھی اہل سنت کے ہاں ہو ؟
جواب:بسمہ سبحانہ سید غیر سید کے عقیقے کا گوشت کھا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:باپ کی پنشن بیوہ ماں کو مل رہی تهی. ماں کے فوت هونے کے دو سال بعد تک بڑا بیٹا پنشن وصول کرتا رها. بیٹے کےلیئے اس دو سال کی پنشن کا حکم پتہ کرائیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے اس رقم کو استعمال کرنا حرام ہے کیونکہ یہ آپ کی ملکیت نہیں ہے اور اس تمام رقم کو مرجع تک پہنچائیں۔ واللہ العالم
سوال:کالا عقیق (یمنی) پہن سکتے ہیں؟ کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ یزید کالا عقیق پہنتا تھا، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یزید کی انگوٹھی کیسی تھی یہ صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے اور آپ کو جو بھی یمنی عقیق پسند آئے اسے پہننا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر دو مومنین مسجد یا امام بارگاہ میں ایک دوسرے سے لڑائی کریں ایک دوسرے کو ما ریں تو کیا مسجد کی انتظامیہ ان کو مسجد و امام بار گاہ میں داخلے سے روک سکتی ہے ۔ کیا ان کو مجلس اور نماز میں آنے سے روک سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ان کو روکنے سے ان کی ہدایت ہو گی اور ان کو آپس میں صلح کی ضرورت محسوس ہو گی تو ایسا کرنا بہت اچھا ہے۔ واللہ العالم
سوال:صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد خالی پیٹ پانی پینے کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے؟ ایک سنی عالم نے کہا ہے کہ روایت میں ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا انسان کو کمزور کرتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر علاج کے لئے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جناب کی سلامتی و درازی عمر کی دعا کے ساتھ ایک عریضہ ہے کہ بر صغیر ہند و پاک میں عموماً میت کو تب تک نہیں دفناتے جب تک ان کے اقارب جمع نہ ہو اس سلسلے میں کبھی کسی قریبی رشتہ دار کی انتظار میں میت ایک یا دو دن تک دفن نہیں ہوتا سوال یہ ہے کہ میت کے دفنانے کا کوئی حتمی وقت معین ہے یا نہیں میت کو کتنے دنوں تک رکھا جاسکتا ہے امید ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ واجب ہے کہ جلدی سے جلدی بلکہ جتنا جلدی ممکن ہو اسے دفن کر دیا جائے اور اس کا کوئی رشتہ دار اگر دور ہو تو اس کو بتائیں کہ حکم شرعی یہ ہے تاکہ وہ ناراض نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:انگوٹھی پہننے کے کیا آداب و طریقے ہیں اس سے بھی آگاہ کیجئیے
جواب:بسمہ سبحانہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں یا اس کے پہلو میں جو انگلی ہے اس میں پہنی جائے اور اگر آپ زیادہ انگوٹھیاں پہننا چاہتے ہیں تو دائیں ہاتھ کی مذکورہ دونوں انگلیوں کے بعد بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی اور اس کے پہلو والی انگلی میں بھی پہن سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:چاندی کی انگوٹھی پہننا کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرد اور عورت کے لئے چاندی کی انگوٹھی پہننا باعث ثواب ہے لیکن سونے کی انگوٹھی مرد پر حرام ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
30
31
32
33
34
35
36
37
اگلا صفحہ