مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:قادیانیوں کے ساتھ کس قسم کے معاشرتی مراسم رکھے جا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جیسے کافر کے ساتھ معاملات کرنے کے احکام ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جو ہم اپنے ہاتھوں کی انگلیوں پر نگینوں کی انگشتریاں پہنتے ہیں عقیق اور یاقوت اور فیروزہ کیا ان کا پہنے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ خدا یاقوت سے انسان کی حفاظت کرتا ہے دشمنوں سے محفوظ رکھتا ہے اس کے پہننے میں ثواب ہے اور باقی میں بھی یہی فائدے ہیں اور ان نگینوں والی انگوٹھیوں کو پہن کر نماز پڑھنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا پرانی کتابیں جن پہ قرآن کی آیات اور آئمہ معصومینؑ کے نام لکھے ہوئے ہوتے ہیں،کیا ان کو جلا دینا صحیح ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ جگہ جہاں پر ان کو جلانا معصومینؑ اور قرآنی آیات کی اہانت سمجھا جاتا ہو وہاں ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں بٹیر کے شکار پر جاتا ہوں وہاں مجھے نماز پڑھنی ہوتی ہے وہاں سجدہ گاہ نہیں ہوتا مجبوری میں سامنے لکڑی رکھنی پڑتی ہے کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ لکڑی پر سجدہ کر سکتے ہیں اور زمین اور مٹی پر بھی سجدہ کر سکتے ہیں، اور وہ چیزیں جو زمین سے اگتی ہیں اور کھانے پینے اور پہننے کے استعمال میں نہیں لائی جاتیں ہوں تو ان پر بھی سجدہ کر سکتے ہیں اگرچہ کربلا کی مٹی پر سجدہ کرنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:جمعہ کے دن کپڑے دھو سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کپڑے دھونا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا گھر چند مہینے سے زیر تعمیر ہے. میرا خیال ہے کہ محرم الحرام سے پہلے مکمل کرنا مشکل ہے محرم کے دوران مجھے مکمل کرنے یا کام کو روکنے کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف عاشورہ کے دن اور شب عاشورہ انسان نئی چیز، نیا گھر استعمال میں نہ لائے اور باقی محرم میں آپ تعمیر جاری رکھیں اس میں کوئی شرعی ممانعت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:شادی بیاہ یا اسطرح کی کوئی دوسری تقریبات جیسے سالگرہ وغیرہ میں بغیر ناچ گانے کے ڈھول یا بینڈ باجا بجا سکتے ہیں پلیز رہنمائی فرمائیں شکریہ اور ڈھول کے ساتھ لڑکے رقص کر سکتےہیں
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ ڈھول یا بینڈ جو گانے کی طرز پر ہو وہ حرام ہے اور لڑکوں کے رقص سے اگر سیکسی رغبت پیدا ہو تو یہ بھی بہت بڑا گناہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں اکثر خواب دیکھنا ہوں کہ عاشور کا دن ہے اور میں ماتم و گریہ کر رہا ہوں اور جب جاگتا ہوں تو رخسار آنسووں سے تر ہوتے ہیں. اور کچھ عرصہ قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں روز عاشور حرم امام حسین ع میں باقی مومنین کے ساتھ گریہ وماتم میں مشغول ہوں اور ایک نورانی شخصیت کیطرف سے لباس کا ہدیہ ملتا ہے جس کا رنگ سبز ہوتا ہے.. اس کی تعبیر کے بارے میں رہنمائی فرمائیں
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کو ایسے خواب سے یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ وہ محبت امام حسینؑ سے سرشار ہے اور یہ خدا کی نعمت ہے اس کا شکر ادا کریں اور خدا سے اس نعمت کی بقاء کے طلب گار رہیں اور آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس نورانی شخصیت کو کوئی بھی امام یا معصوم قرار دیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا بالغ بہن بھائی الگ الگ بستر پر ایک ہی کمرے میں سو سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ انسان جب سوتا ہے خواہ مرد ہو یا عورت اپنے پورے جسم کو اس طرح محفوظ نہیں کر سکتا جس طرح شرعاً یا احتیاطاً چھپانا واجب اور ضروری ہے لہٰذا اگر سخت مجبوری نہ ہو تو بہن بھائی ایک کمرے میں نہ سوئیں اور اگر سخت مجبوری ہو تو دونوں کے لئے سارے جسم کو ڈھانپنے کے ایسے وسائل ہوں کہ دونوں کے جسموں کی وضع و قطع کو بھی مخفی رکھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے سو سال پہلے ایک زمین امام بارگاہ کے لیے وقف کی تھی آج وہ امام بارگاہ کافی پرانا ہو چکا ہے اب وہاں کے لوگ وقف شدہ زمین کو بیچ کر اس کی رقم سے وہ امام بارگاہ کو تعمیر کرنا چاہتے ہيں کیا ایسا ہو سکتا ہے سوال 2۔اس امام بارگاہ کا کوئی متولی نہیں ہے اور اب وہاں کے لوگ کسی کو متولی بنانا چاہتے ہيں اس کے لیے کیا شرائط ہيں۔ سوال۔3. امام بارگاہ کی زمین کا وقف یا ہبہ کا کوئی کاغذ نہیں ہے البتہ قبضہ امام بارگاہ والوں کے پاس ہے اور وہاں کے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ امام بارگاہ کی زمین ہے
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھیں امام بارگاہ کی زمین جو وقف ہے اس کو بیچنا جائز نہیں ہے البتہ اگر اس کے علاوہ بالکل کوئی اور ذریعہ نہ ہو تو اس صورت میں امام بارگاہ کی زمین کا کچھ حصہ بیچ کر باقی زمین پر امام بارگاہ تعمیر کریں اور شرعی متولی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں کے مؤمنین ہم سے اس کا مطالبہ لکھ کر کریں تاکہ ہم مناسب شخص کو اس امام بارگاہ کا متولی شرعی مقرر کریں گے اور آپ پر یہ واضح رہے کہ ہم نے جواب آپ کے بیان کئے گے سوال کی روشنی میں دیا ہے اگر کوئی اس میں غلط بیانی ہوئی تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
31
32
33
34
35
36
37
38
اگلا صفحہ