مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:واجب اور فرض میں کیا فرق ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب علماء فرض اور واجب کو لکھتے ہیں تو ان کا ایک ہی معنی ہوتا ہے البتہ روایتوں میں دو معنی ہوتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جھینگے کھانا کیا یہ حلال ہے اور ہم کھا سکتے ہیں پلیز رہنمائی فرمائیں کیا ۔( الجمبري)
جواب:بسمہ سبحانہ جھینگے کھانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: غڑغوں کرنے والے کبوتروں کو اپنے گھروں میں رکھو کیوں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پہ لعنت کرتے ہیں(کامل الزیارات جلد:1)کیا یہ معصومین کا فرمان ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ روایت معتبر سند سے ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں چاند گرہن ہے آج نماز آیات تو پڑھ لی ہے ہم نے تو کیا یہ بھی ہوتا ہے اس نیت کے ساتھ کہ جب تک چاند گرہین یا سورج گرہن ہوتا ہے کھانا پینا نہیں کھایا جاتا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ بہتر ہےچاند گرہن یا سورج گرہن کے وقت بیوی سے جماع نہ کریں ورنہ ہونے والا بچہ عیب دار ہو گا جیسا کہ تجربوں سے معلوم ہوا ہے۔ واللہ العالم
سوال:غیر شیعہ کے حصے والا گوشت بھی شیعہ میں تقسیم ہو سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتری اسی میں ہے کہ غیر شیعہ کا حصہ بھی شیعہ میں تقسیم ہو اور اگر ایسا نہ ہو تو شیعوں کا حصہ شیعوں میں ہی تقسیم کریں۔ واللہ العالم
سوال: میرا دوسرا مسئلہ ہے کہ میں بہت بڑی پریشانی میں ہوں۔ میں ہر طرف سے پریشانی میں مبتلا ہوں۔ روزی کے لحاظ سے اور اپنی ذاتی زندگی کے لحاظ سے..... میں استغفار بھی پڑھتی ہوں اور نماز بھی، قرآن بھی بہت سے وظیفے کیے ۔۔۔۔ میرے امی ابو تو پیروں کو حساب کرنے والوں کو بہت پیسوں اور وقت لگا چکے ہیں کوئی وجہ سامنے ہی نہیں آتی ۔میری عمر بڑھتی جا رہی ہے اور 4۔5 سال سے میرا رشتہ ہوا ہے جب بھی نکاح اور شادی کا ٹائم آتا ہے کوئی آفت کھڑی ہو جاتی اتنی بار تاریخ رکھی جا چکی ہے لیکن اسی ڈیٹ کو فساد شروع ہو جاتے ہیں ....میرا ہاتھ تنگ ہوتا جا رہا ہے مجھے کوئی منت بھی یاد نہیں آ رہی اور بہت سے حساب کرنے والے بتاتے ہیں کہ آپ پر جادو کے اثرات ہیں کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے توڑ بھی کروا چکے ہیں اتنی بار....میں نے منت کا قرآن بھی اٹھایا ہوا ہے .....عمرہ پر گئے اللہ کے گھر دعا مانگی...میں منت بھی اٹھائی کہ میں امام حسین علیہ السلام کے روضے کی زیارت کروں گی اپنے پیسوں سے لیکن محرم قریب آ رہا ہے وقت قریب ہے لیکن کوئی امید نہیں نظر آرہی...میں اب تھک چکی ہوں اور بہت بیمار بھی رہتی ہوں آپ تو ہمارے امام ؑ سے جواب لے کر دیتے ہیں نا آپ مجھے میرے اس مسئلے کا حل اور وجہ پتہ کر کے بتا دیں....آخری امیدہے
جواب:بسمہ سبحانہ 2. دیکھو بیٹی مرد اور عورت کے لئے شادی خدا کا رزق ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور جس کے لئے مصلحت نہ ہو نہیں دیتا ہے دنیا میں کئی مرد ایسے ہیں جو شادی کی تمنا رکھتے ہیں لیکن توفیق نہیں ہوتی اسی طرح سینکڑوں مستورات ایسی ہیں جن کو شادی کی توفیق نہیں ہوتی خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرو۔ امام موسی کاظمؑ کی دس سے زیادہ بیٹیوں کی شادی نہیں ہوئی تھی اس طرح امام حسن عسکریؑ کی پھوپھی بوڑھی ہو گئی اور شادی نہیں ہوئی تھی۔ خدا نخواستہ اگر آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کر لیں جو آپ کے دین اور دنیا دونوں کی حفاظت نہ کر سکے تو کیا کریں گی اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خدا کی رحمت سے مایوس ہو جائیں خدا کی رحمت کا انتظار عبادت ہے۔ آپ اور آپ کی والدہ سورہ فاطر کی ۲۹ نمبر آیت ہمیشہ پڑھیں اگر خدا کی مرضی ہو گی تو خدا جلدی انتظام کرے گا۔ آپ جناب علی اصغرؑ کی منت اپنی مالی طاقت کے حساب سے مانے اور حاجت پوری ہونے کے بعد اس منت کو شیعہ غریب یتیم پر خرچ کریں یا ہمیں روانہ کریں تاکہ یہاں پر یتیموں کی مدد میں صرف کیا جا سکے اورآپ کی والدہ ہر نیمٔہ شب دو رکعت نماز ادا کرے اوراللہ کو حضرت زہرا(س) کا واسطہ دے کر دعاکریں ۔ اس کے علاوہ آپ جادو کے توڑنے کے جو ماہر ہیں ان سے بھی مراجعیت فرمائیں۔ والسلام
سوال:میں نے گھر میں ہی ایک بیوٹی پارلر بنایا ہوا ہے اس میں ایک کام کرنے والی اپنے ساتھ رکھی ہے۔ وہ کام کرنے والی ایسی ہے وہ گھر کے کام اور پارلر کے کام میں میری مدد کرتی ہے ۔ اس کے کھانے پینے کے برتن الگ ہیں.... لیکن کیا وہ باقی چیزوں اور برتنوں کو ہاتھ لگاتی ہے تو کیا وہ نجس ہو جاتی ہیں.....وہ بہت ضرورت مند تھی اس لیے میں نے اس کو رکھا.....کیا میں اس کو رکھ سکتی ہوں؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ 1.اگر وہ کافر ہے تو نجس ہے جس چیز کو بھی رطوبت کے ساتھ چھوئے گی وہ چیز نجس ہو جائے گی اسی طرح اگر مسلمان ہے لیکن ناصبی ہے تو بھی یہی حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا کالے جادو میں اور نوری علم میں کیا فرق ہے؟اور اکثر پیر، فقیر یا عامل نوری علم کا تعویز دیتے ہیں جس میں بکس مانے ہوتے ہیں اور اس میں عربک گنتی وغیرہ لکھی ہوتی ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟ وضاحت فرما دیجئے، اس طرح کے تعویز وغیرہ
جواب:بسمہ سبحانہ یہ بہت گہرا علم ہے اس کو حاصل کرنے کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے اور کئی سال پڑھنے کی ضرورت ہے جس طرح دوائی دینے کے لئے ڈاکٹر کے لئےکئی سال پڑھنا ضروری ہے اسی طرح یہ علم پڑھنا بھی ضروری ہے جب ایک دو سال کے پڑھنے سے کوئی ڈاکٹر نہیں بن سکتا تو اسی طرح ہماری دو سطروں کی تحریر سے آپ حقائق تک نہیں پہنچ سکتے۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں بالخصوص میانوالی میں اکثر بندے موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ پہ مختلف نام آئمہ علیہ السلام لکھواتے ہیں مثلا یاحسینؑ وغیرہ اور جب لائٹ آن کی جائے تو نام کا عکس بعض دفعہ نجس جگہ پہ پڑتا ہے اس کا کیا حکم ہے نام لکھوانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نام لکھوانا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:آگ پر ماتم کے بارے کیا حکم ہے جی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آگ پر ماتم کرنا جائز ہے لیکن بعض دینی مقاصد کے سبب شہر نجف اورکربلا میں نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
34
35
36
37
38
39
40
41
اگلا صفحہ