مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:منی زنا سے بچنے کے لئے اپنے سے خارج کی جاسکتی ھے کوئی حرج تو نہیں ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے بیوی کے جسم کے علاوہ کسی اور جسم کو خواہ اپنا ہی جسم کیوں نہ ہو استعمال کرنا اور خود سے منی نکالنا سب حرام ہے اور امیر المؤمنین ؑنے ایسا کرنے والے کے ہاتھوں پر کوڑے مارے تھے۔ اور اگر کوئی انسان اپنی شہوت کو پورا کرنے کے لئے بیوی نہ رکھتا ہو اور نہ ہی بیوی حاصل کر سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ منی پیدا کرنے والی چیزیں اور گرم چیزیں کہ جن کی تأثیر گرم ہو ان سے پرہیز کرے اور وہ ایسی چیزوں کے سننے، دیکھنے اور کھانے پینے سے بھی پرہیز کرے کہ جن سے سیکسی رغبت حرکت میں آتی ہے۔اور روزہ رکھنے سے بھی خدا انسان کو توفیق دیتا ہے (خواہ واجب ہو یا مستحب) کہ جس کی برکت سے خدا انسان کو اپنی سیکسی رغبت پر قابو پانے کی توفیق دیتا ہے۔ اور یہ ساری تفصیل مرد و عورت دونوں کے لئے ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں بہت سے لوگ سید یا غیر سید کی بحث کرتے ہیں ۔اگر کوئی سید ہو اور کوئی امتی سید نہ مانے تو اس کے لیے کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس سید کا نسب درست ہے تو اس کو اہل بیتؑ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت دینا بہت بڑا گناہ ہے اور ایسا آدمی خدا اور رسولؐ سے لعنت کا بھی مستحق ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے اور ہم نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے ظاہر میں وہ ہمیں معاف کر دیتا ہے لیکن اس کے عمل سے لگتا ہے کہ وہ ناراض ہے اس بارے میں کیا کرنا چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی ایسے نیک کام کرو کہ جس نیک کام کو آپ قیامت کے دن زیادتی کیے جانے والے انسان کو پیش کریں تا کہ وہ آپ کو واقعا معاف کر دے گا اگر اس نے آپ کو معاف نہیں کیا تھا۔ اور واضح رہے کہ اس کی دل آزاری باقی رہنے سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے آپ کو معاف نہیں کیا ہے ۔واللہ العالم
سوال:کیا انسان اللہ کے بارے میں ایسا سوچ سکتا ہے کہ وہ کب سے ہے ؟ کیسے ہے؟ کیوں کہ ہمارے ہاں پرائمری تک کے نصاب تعلیم کی جنرل نالج کی کتابوں میں یہ سوال ہے کہ ’’اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ اور اس کا جواب یہ ہے کہ کسی نے نہیں‘‘ ۔مگر بچوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تو اٹھ سکتا ہے کہ وہ کہاں رہتا ہے ،کب سے ہے ،وغیرہ وغیرہ ....تو میرے درج بالا سوال کا جواب کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ بچوں کو سمجھایا جائے کہ خدا ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور کوئی مکان اس سے خالی نہیں ہے اور وہ ہر جگہ موجود ہے اور ہم اس کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے ہیں اور خدا کو کائنات میں موجود کسی بھی چیز سے تشبیہ نہ دی جائے۔ مثلا یہ نہ کہا جائے کہ ہر انسان کے لیے زمان و مکان کی ضرورت ہوتی ہے تو (استغفراللہ) خدا کے لیے کیوں ضرورت نہیں ہے؟ والسلام
سوال:علم جفر سيكهنا يا اس سے استفاده كرنا شرعا كيا حكم ركهتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ علم سیکھنا اور اس سے فائدہ حاصل کرنا دونوں جائز ہیں بشرطیکہ اس سے غلط فائدہ نہ حاصل کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:قرآن مجید کی تلاوت کے لیے 24 گھنٹوں میں سے کون سا وقت ٹھیک نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اذان کا وقت کہ جب اذان ہو رہی ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو خود کو مسلم اور مومن بھی کہلوائے اور بغیر کسی سبب یا خوف کے بتوں کی تصویروں کے سامنے ہاتھ جوڑے اور ان کے آگے جھک جائے چاہے پوجا نہ کرے مگر دیکھنے والوں پر ایسا ظاہر ہوکہ پوجا کر رہا ہے کیا اس شخص کا ایمان سلامت ہے۔والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ بتوں کو قابلِ پوجا نہیں سمجھتا تو اس کا ایمان درست ہے مگر اس کا ایسا عمل کرنا حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:گورنمنٹ قبرستان کو ختم کر کے وہاں ریلوے لائن بچھانا چاہتی ہے۔ تو اس سے ہمارے مرحوم خاندان والوں کی قبریں ختم ہو جائیں گی ،فتوی کیا ہے کہ ہم مرحومین کے اجسام کو نکال کر کہیں اور دفن کریں یا ریلوے لائن کو ان کی قبروں پر سے گزرنے دیں؟ جلد رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو اطمینان ہے کہ مرحومین کے خاکی جسم خاک میں تبدیل ہو چکے ہیں یا ان کے جسم کے اکثر حصے خاک میں تبدیل ہو چکے ہیں تو ان کے جسم کو قبر سے نکالنے کی وجہ سے اگر ان کی بے حرمتی ہو تو ایسی حالت میں ان کو نہ نکالا جائے اور اگر آپ کو اطمینان ہے کہ مرحومین کے اجسام اُسی طرح صحیح و سلامت باقی ہیں اور ریلوے لائن گزرنے سے ان کی اہانت ہو گی تو اس صورت میں آپ پر واجب ہے کہ انہیں نکال کر کسی اور جگہ دفن کریں ۔واللہ العالم
سوال:Ethanolجوش دے کر بنایا جاتا ہے۔ انگور، کھجور، مکئ جَو اور گندم سے۔ اسے زیادہ تر شراب میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ خوشبوؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے_ اصلی Alcohol صرف یہی ہے۔اس کے علاوہ بھی Alcohol کی قسمیں ہیں وہ صرف سائنسی نام ہیں ان میں Ethanol نہیں ہوتا۔ مثلاً phenoxyethanol, cetyl alcohol, benzyl alcohol یہ سب Ethanol Free ہوتی ہیں۔ البتہ Alcohol Denat یا SD Alcohol ، اصل میں Ethanol کی ہی قسمیں ہیں۔ ایسی تمام مصنوعات جن میں phenoxyethanol, cetyl alcohol, benzyl alcohol ہو اور Ethanol نہ ہو ان کے بارے میں کیا حکم ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ان میں الکحل کی کسی بھی قسم کا جزء نہ ہو تو استعمال کرنا جائز ہے اور وہ پاک ہیں بشرطیکہ اس میں کوئی اور نجس چیز شامل نہ ہو اور کافر نے بھی اسے نہ چھوا ہو۔واللہ العالم
سوال:آپ قضاء عمری اور ضروری اعمال بتا دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کا فریضہ ہے کہ اس کے ذمہ جتنی بھی قضاء نمازیں ہیں وہ ان کو ادا کرے۔اور تمام قضاء نمازیں ادا کرنے کے بعد بھی نمازیں قضاء کرنے کا گناہ اس کی گردن پر باقی رہتا ہے ۔اور مذکورہ نماز ، نمازیں قضاء کرنے کے معافی کے لیے پڑھی جاتی ہے اور بہتر یہ ہے کہ جلد سے جلد اپنی تمام قضاء نمازیں ادا کرے اور پھر اس نماز کو پڑھا جائے۔ اور شاید اس نماز کے پڑھنے سے خدا آپ کے گناہ(نمازیں قضاء کرنے) کو معاف کر دے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
40
41
42
43
44
45
46
47
اگلا صفحہ