مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:باڈی سپرے اور پرفیوم کے بارے میں پتہ نہیں کہ اس میں الکحل شامل ہے کہ نہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے۔ مہربانی ضرور جواب دیں ۔اللہ آپ کی لمبی عمر کرے اور ہماری اسی طرح رہنمائی کرتے رہیں۔(آمین)
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے جائز ہے ایسے عطر یا پرفیوم کو استعمال کرنا لیکن کبھی آپ کو پتہ چل گیا کہ اس میں الکوحل تھی تو آپ کے تمام اعمال میں خدشہ ثابت ہو جائے گا لہٰذا استعمال کرنے سے پہلے احتیاط کریں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی قرآن کا ختم نکالے کسی اپنے مرحوم رشتہ دار کے لئے تو کیا ایک سے زیادہ مرحومین کے نام شامل کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایک سے زیادہ مرحومین کے نام شامل کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:بعض ابتدائی دینی کتب میں سمت قبلہ کی شناخت کے طریقوں میں سے ایک طریقہ " اہل اسلام کی قبور کے ذریعہ " درج ہوتا ہے مگر اس کے قواعد درج نہیں ہوتے , آپ سے استدعاہے کہ اگر شناخت قبلہ کے لئے اہل اسلام کی قبور ممد و معاون ہیں تو براہ مہربانی واضح کریں اس طریقہ کار کے قوانین و ضوابط کیا ہیں واضح فرمائیں .
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر واضح رہے کہ مومن کو قبلہ رخ منہ کر کے دفن کیا جاتا ہے مثال کے طور پر کسی جگہ پر خصوصاً برصغیر میں آپ کسی مومن کی قبر کو دیکھیں تو اس کی دائیں جانب اور منہ قبلہ رخ ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:سلام كے ساتھ یا علی علیہ السلام مدد کہنا کیا شرعا درست ہے، ھم سے یہ سوال اکثر هوتا هے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یا علیؑ مدد کا معنی یہ ہے کہ امیر المؤمنینؑ خدا کی بارگاہ میں ہمارے لئے شفاعت فرمائیں اور یہ درست ہے البتہ پہلے سلام علیکم کہیں اور اس کے بعد یا علیؑ مدد کہیں۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی آدمی عورت کو خون چاہیے ہو صرف مومن کا خون، کافر یا مشرک کا نہ چاہیے ہو۔ تو کیا مومن اور کافر یا مشرک یا ناصبی کے خون میں کوئی فرق ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یقیناً فرق ہوتا ہے بہتر ہے کہ اگر مومن کا خون ملے تو غیر مومن کے خون سے اجتناب کیا جائے۔واللہ العالم
سوال: ناصبی کیا واجب القتل ہیں جو کہتا ہو کہ میں اھل بیت (ع) کا دشمن ہوں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو حاکم شرعی کی اجازت سے قتل کرنا جائز ہے آپ خود قتل نہیں کر سکتے البتہ وہ نجس ہے جیسے کتا اور سور نجس ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد کے علاوہ کوئی اور سورہ پڑھ سکتے ہیں؟ مطلب تسبیحات اربعہ کے علاوہ
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی اور سورہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:مردے کی تدفین کے لئے تابوت استعمال کرنے کے لئے شرعی حیثیت کیا ہے؟ آیا کہ کسی معصومؑ کی سنت ہے کہ تابوت کے ساتھ دفن کیا جائے، اس کے علاوہ جو لوگ مردے کو بغیر تابوت کے دفن کرتے ہیں ان کا یہ فعل کہا ں تک درست ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے فرمایا ہے کہ میت کو قبر میں زمین پر لٹایا جائے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص میاں بیوی کے درمیان صلح کروائے اور ان دونوں میں سے کوئی ایک یا فقط شوہر خواہ مخواہ بات خراب کررہا ہو تو کیا صلح کروانے وإلا بعنوان نہی عن المنکر مخرب (اسم فاعل)پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگرایساکرنے سے ان میں سےکوئی ایک برائی سے رک جائے تو یہ جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی امام بارگاہ کی متولی کوئی خاتون ہو اور تمام امور اس کی اجازت سے انجام دئیے جائیں جیسے مجلس، پیسے کا اکٹھا کرنا تو کیا یہ سب عورت کی سربراہی میں جائز ہے؟ اور کیا ایسی صورت حال میں وہاں باجماعت نماز ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ سب کچھ درست ہے بشرطیکہ کوئی غیر شرعی حرکت نہ ہو۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
44
45
46
47
48
49
50
51
اگلا صفحہ