مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا دربار پہ تیل چڑھانا افضل ہے یا ان پیسوں سے کسی غریب کی مدد کر دیں افضل ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ مزار کسی معصومؑ کا ہے اور وہاں اس تیل کی ضرورت ہے اور کوئی اور ذریعہ بھی نہیں ہے تو اس معصومؑ کی قبر کے احترام کے لئے اتنا تیل مہیا کیا جائے کہ جتنی مقدار میں ضرورت ہے اور بقیہ رقم محتاج مؤمن کو دی جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا مکمل طور پر بچے دانی بند کرا سکتے ہیں یا عارضی پرہیز والی چیزیں استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عارضی پرہیز والی چیزیں دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی رضا مندی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں اور اسی طرح بچہ دانی کو بھی میاں بیوی ایک دوسرے کی رضا مندی سے بند کرا سکتے ہیں اگر بچہ دانی آپریشن کے ذریعہ بند کرائی جائے گی تو مرد ڈاکٹر سے آپریشن نہیں کرا سکتے اور اگر خاتون ڈاکٹر سے بچہ دانی بند کرائی جائے تب بھی خاتون ڈاکٹر کا عورت کی شرمگاہ کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:مسلہء نمبر104پر ہے کہ دریائی کتا اور سور پاک ہے تو کیا اسے کھایا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ کتا اور سور جو خشکی میں رہتے ہیں نجس ہیں حتیٰ کہ ان کے بال ' ہڈیاں ' پنجے ' ناخن اور رطوبتیں بھی نجس ہیں البتہ دریائی کتا اور سور پاک ہیں لیکن ان کا کھانا جائز نہیں ہے ۔واللہ العالم
سوال:کیا سعودی حکام کی بیان بازیوں کو دیکھتے ہوئے وہاں کی حکومت اور اشیاء کا بائیکاٹ واجب ہو جاتا ہے؟ جبکہ وہ کھلے عام امام زمانہ سے جنگ کی دھمکی دیتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو کسی معصومؑ سے کسی بھی قسم کی دشمنی کا اظہار کرے وہ ناصبی ہے۔واللہ العالم
سوال:انسان کو جب بہت زیادہ غصہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلے اپنی حالت کو تبدیل کرے بیٹھا ہے،تو کھڑا ہو جائے اگر کھڑا ہے تو چہل قدمی شروع کرے اور زبان سے لا حول و لا قوۃ الا باللہ پڑھے۔والسلام
سوال:خرگوش کا گوشت حرام ہونے کی وجوہات کیا ہے روایات میں مہربانی فرما کر تفصیلی جواب عنایت کرے
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم نے خرگوش کا گوشت نہ کھانے کاحکم دیا ہے، جیسے اور بہت سارے حیوانات کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے ایسے ہی خرگوش کا گوشت بھی حرام ہے۔ بعض روایات میں ہے کہ یہ بد اعمال تھا اور خدا نے اسے مسخ کیا تھا۔ جن انسانوں کو خدا نے مسخ کیا تھا وہ تین دن پورے ہونے کے بعد مر گئےتھے اور ان کی نسل بھی آگے نہیں بڑھی تھی۔واللہ العالم
سوال:کیا چاند کے مہینے کی تین یا چار کا چاند اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ جنہوں نے مہینے کی پہلی اور دوسری کا چاند نہ دیکھا ہو۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی نحوست شرعاً ثابت نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:آغا صاحب كے نزديك موجوده يہود اور عيسائی پاك ہیں يا نجس ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ سب کافر نجس ہیں۔واللہ العالم
سوال:قران میں ہے کہ صورت میں ردو بدل نہ کرو جو لوگ پلاسٹک سرجری کرواتے ہے اور جن کا پیدا ئشی ہونٹ ناک کٹا ہوتا ہے اس کا آپر یشن کروایا جاتا ہے کیا یہ صیح ہے یہ بھی تو ردو بدل ھوا نا
جواب:بسمہ سبحانہ یہ سب جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:کہ رات کو قرآن پاک پڑھنے کے بارے میں ہماری فقہ کیا کہتی ہے؟ پڑھنا صحیح ہے یا غلط؟
جواب:بسمہ سبحانہ رات کو قرآن پڑھنا جائز ہے ان شرائط کے ساتھ کہ جن کی پابندی ضروری ہے۔ لیکن اگر شب کو قرآن پڑھنے سے شوہر کی خدمت میں کوتاہی ہو تو پڑھنا جائز نہیں ہے اور شوہر کی اطاعت ضروری ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
46
47
48
49
50
51
52
53
اگلا صفحہ