مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا خاتون کے لئے نامحرم کے سامنے چہرہ اور ہاتھ چهپانا واجب ہے اگر کسی قسم کا ریب ، شهوت یا خوف حرام نہ خود کے لئے ہو اور نہ ہی کسی اجنبی کے لئے ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ مرد عورت کے کسی حصے کو دیکھے تو اس سے اسے لذت محسوس ہوتی ہے خواہ وہ اس لذت کی طرف متوجہ ہو یا نا ہو اور اسی طرح عورت مرد کے جسم کو دیکھنے سے احساس لذت کرتی ہے خواہ متوجہ ہو یا نہ ہو۔ کوئی یہ کہے کہ مجھے لذت نہیں آتی تو وہ بے وقوف ہے یا جھوٹ بولتا ہے۔ عورت پر واجب ہے کہ بغیر مجبوری کے اپنے سارے جسم کو جس میں ہاتھ، منہ اور پاؤں بھی شامل ہیں نا محرم سے چھپائے اور جس طرح مرد کے لئے بغیر مجبوری کے جائز نہیں ہے کہ نا محرم عورت کو دیکھے اسی طرح عورت کے لئے بھی نامحرم سے ملنااوردیکھنا بغیر مجبوری کے جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کعبہ کی تصویر شائع کرنا
جواب:بسمہ سبحانہ کعبہ کی تصویروں کو آگے شائع کرنا واجب نہیں ہے اور ایسا نہ کرنے والے کو کافر کہنا بھی جائز نہیں ہے۔ والسلام
سوال:کیا حضرت لعل شہباز قلندر کے دربا پر دھمال ڈالنا جائز ہے کیا دھمال ڈالنا گناہ.ہے ...؟
جواب:بسمہ سبحانہ گانے کی طرزوں پر موسیقی بجانا اور سننا حرام ہے عورتوں اور مردوں کا ایک جگہ دھمال کرنا یہ بھی حرام ہے گانوں کی طرزوں پر ڈھول بجانا بھی حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:عقئقے کا گوشت ماں باپ کھا سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ جس کا عقیقہ ہو اس کے ماں باپ نہیں کھا سکتے اور اولاد بھی نہیں کھا سکتی۔واللہ العالم
سوال:مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں، میں ذہنی طور پر پریشان ہوں حتیٰ کہ میری ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے اس دنیا سے بھی بہت تنگ ہوں۔کیا خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ نہیں ہوتی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جنازہ ہو گی لیکن خود کشی کرنے والا ایک مومن کا قاتل ہے اس لئے وہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے کا مستحق ہو گا اور دنیا کی مصیبت موت سے ختم ہو جائے گی اور جہنم کی مصیبت کبھی ختم نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:ایک لڑکی ہے اس کی شادی ہوتی ہے شادی کے بعد ہی اس کی زندگی صحیح نہیں چلتی شوہر اس پر شک کرتا ہے اس کے کردار پر باتیں کرتا ہے وہ بہت قسم اٹھاتی ہے ایسا کچھ نہیں ہے میں ایسی نہیں ہوں۔ ایک دن ان کی بہت لڑائی ہوئی لڑکے نے لڑکی کو علم کے نیچے بیٹھایا اور قسم دی کہ سچ بتاؤ اس نے علم کے نیچے قسم اٹھائی کہ میں ایسی نہیں ہوں میں کبھی کسی سے نہیں ملی بس فیس بک استعمال کرتی تھی تو ہیلو ہائے اور کچھ نہیں اور میں نے شادی کے بعد وہ بھی استعمال نہیں کی اگر میں جھوٹ بولوں مر جاؤں بے دین ہو کے بی بیؑ میری شفاعت نہ کریں۔ پھر لڑکے نے بھی مولا کے علم کے نیچے قسم کھائی کہ میں کبھی ایسی بات نہیں کروں گا میں بھی مولا کی قسم اٹھاتا ہوں۔ کچھ دن صحیح گزرے اس کے بعد پھر لڑکے کی وہی باتیں وہی الزام اور اس نے تین چار دفعہ کہا میں اپنی قسم اٹھاتا ہوں تم سے۔ اب سوال یہ ہے جو انہوں نے قسم اٹھائی وہ کیا ہے اس کے بعد بھی لڑکا اس پر الزام لگاتا ہے۔ کیا اب اس پر قسم ہے یا نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ قسم کی پابندی دونوں پر ضروری اور واجب ہے، بے جا کسی پر شک کرنا جائز نہیں ہے جبتکہ تہمت کی کوئی پختہ دلیل شک کرنے والے کے پاس نہ ہو۔ دونوں شوہر اور بیوی پر واضح رہے کہ زندگی باہمی مفاہمت کے بغیر گزارنا مشکل ہے اور جسے شوہر بیوی کو صرف نفسیاتی شکوک و شبہات سے تہمت لگا سکتا ہے عورت بھی شوہر کو ایسی تہمتیں لگا سکتی ہے اور یہ دونوں کے لئے جائز نہیں ہے۔ معلوم ہوتا ہے بیوی پردے کی صحیح طور پر پابند نہیں ہے یعنی اپنے سارے جسم کو بال،منہ ہاتھ اور پاؤں کو نامحرم سے نہیں چھپاتی اور بغیر مجبوری کے نامحرموں سے باتیں کرتی ہے اپنا چہرہ کھولتی ہے اور یہ سارے کام حرام بھی ہیں اور شوہر کو شک میں بھی مبتلا کرتے ہیں لہٰذا دونوں شریعت کی پابندی کریں خدا آپ کی زندگی کو درست فرمائے۔والسلام
سوال:اگر کوئی دوکاندار کی چیز دس روپے کی ہے اور وہ اس کو دو سو میں فروخت کرے تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:شہادت نامہ پر مستورات گواہی دے سکتیں ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شہادت نامہ پر مستورات گواہی دے سکتیں ہیں۔واللہ العالم
سوال:رات کو بیٹھ کر پانی پینے کے حوالے سے کوئی روایت ہے کیا یہ مستحب ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ رات کو کھڑے ہو کر پانی پینا مکروہ ہے بلکہ بعض روایات میں ہے کہ اگر انسان ایسا کرےگا تو کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جائے گا کہ جو لا علاج ہو گی۔ واللہ العالم (تجربات سے پتہ چلا ہے کہ اس سے جوڑوں کا درد ہو جاتا ہے)۔
سوال:میرے جاننے والے ایک صاحب ہیں جو کہ اپنی ملازمت کے اوقات میں اپنی ذاتی سرگرمیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں جن میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال بھی شامل ہے جبکہ ان کے آجر اس بارے میں کچھ نہیں جانتے. کیا ان کی ایسی سرگرمیاں حلال ہیں یا کہ حرام.
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ اپنے ذاتی موبائل یا کمپیوٹر کو اس کے لئے استعمال کرتا ہے اور اپنی ڈیوٹی کے کام کا ایک منٹ بھی اور تھوڑا سا کام بھی ضائع نہیں کرتا تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
48
49
50
51
52
53
54
55
اگلا صفحہ