مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جب عورت کی عدت کا ٹائم مکمل ہو جائے تو اس دن اس کے لیے کوئی خاص عمل ہے تو فرما دیں ۔عدت ٹائم 4 ماہ 10 دن مکمل ہونے کے بعد 11 دن کوئی نماز یا نوافل یا کچھ اور عمل؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس عورت سے کوئی عمل واجب یا مستحب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:لائف انشورنس کی تو ایگریمنٹ ہوتی جس میں یہ پہلے سے طے ہوتا ہے کہ آپ کو سالانہ اتنی رقم جمع کرانی ہے اور آپ 20 سال کے بعد اتنی رقم ملے گی اگر خدا نکواستہ اس سے پہلے آپ کو کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کی ایگریمنٹ کے مطابق جو آپ کا وارث ہو گا اس کو وہی رقم ملے گی جو آپ کو 20 سال بعد ملے گی۔جو ہم لوگ پیسے کمپنی کو جمع کراتے ہیں وہ پیسے تو جہاں تک میرا خیال ہے کہ کہ بینک کے ذریعے سے ادھار کے نام پہ سود کے اوپر لوگوں کو دیتے ہیں۔ تو یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جو پیشہ ہم کو واپس ملے گا وہ سود ہو گا یا منافع؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپکو اس کے سود ہونے کا یقین نہ ہو تو آپ کے لئے جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:فقه کی اصطلاح میں کونسا شخص "عادل" کہلاتا ہے ؟ کیا گناہگار شخص بھی عادل ہوسکتا ہے ؟ گناہگار شخص سے مراد ایسا شخص جو گناہوں سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتا ہو اور بچتا بھی ہو لیکن کبھی کبھی گناہ کر دیتا ہو۔
جواب:بسمہ سبحانہ فقہ کی اصطلاح میں عادل وہ شخص ہے کہ جو ہر گناہ سے پرہیز کرے بعض دین کا عقیدہ پختہ ہو اور یہ عقیدہ اسے گناہ سے روکے اور بھی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً توبہ کرے اور اس کا طریقہ اس عدالت کو باقی رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنا محاسبہ کرے۔
سوال:کیا ہاتھ کی بڑی انگلی میں انگوٹھی پہن سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا حرام نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ سب سے چھوٹی انگلی میں یا اس کے پہلو میں جو انگلی ہے اس میں پہنی جائے۔واللہ العالم
سوال:جناب ہمارے پاس علم شریف ہے جو ہمارے محلہ کی ہے اور میرے والد صاحب اس کے ذمہ دار ہیں اور اس علم شریف میں ہمیں سالانہ کافی آمدنی آتی ہے رقم جو مالِ امام سے جانا جاتا ہے ہمارے محلہ میں ایک نئی مسجد بن گئی ہے جس کے لئے محلے والوں نے اسی علمِ شریف سے پیسے لئے ہیں ادھار یہ کہہ کر ایک سال کے بعد وہ واپس دیں گے مگر پانچ سال ہو گے ابھی تک واپس نہیں دئیے۔کیا اس مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں اور جنہوں نے پیسے قرض کے طور پر لئے تھے ان کا فریضہ ہے کہ قرض کو ادا کرنے کی کوشش کریں و لو قسط وار۔واللہ العالم
سوال:میرے دوست کی شادی کو 5 سال ہو چکے ہیں اور کوئی اولاد نہیں ہوئی ڈاکٹر نے کہا کہ فیوچر میں بھی کوئی اثر نہیں ہے ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کے حمل کا مشورہ دیا ہے کیا فقہ جعفریہ میں انجکشن لگا کر حمل کو ٹھہرانا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ٹیکہ لگوا کر حمل کے کئی طریقے ہیں بعض جائز ہیں اور بعض جائز نہیں ہیں آپ کون سے طریقے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی بتائیں منی کس کی ہو گی اور رحم کس کا ہو گا یہ سب تفاصیل ہمیں لکھیں۔ والسلام
سوال:کیا کھلے دروازے کے سامنے نماز ہو سکتی ہے یا نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ مکروہ ہے مگر اس کا ثواب کم ہے۔واللہ العالم
سوال:میں آپ سے پردے کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آیا پردہ وہ ہے جو ایرانی کرتے ہیں یا چہرے کو چھپانے کو بھی پردہ میں شمار کیا جائے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے آپ سے پوچھے کہ جناب زہراء سلام اللہ علیھا اگر اس وقت تشریف فرما ہوتیں تو کیا ایسا کرتیں۔ بعض روایات میں ہے کہ کسی جوان عورت نے بغیر مجبوری کے اپنی ہاتھ کی ایک انگلی تک کو کسی نا محرم سے نہ چھپایا تو اس کو طویل مدت دوزخ میں جلایا جائے گا اور اس کے ساتھ اس کا باپ اور اس کا شوہر اس کے گناہ اور عذاب میں شریک ہونگے۔ اگر وہ اس کے اس کردار پر راضی تھے جو کہتے ہیں کہ منہ کھولنا جائز ہے تو وہ جناب زینب سلام اللہ علیھا کے ننگے منہ پر کیوں روتے ہیں امام زین العابدینؑ اور امام باقرؑ کے ماں کے ننگے منہ پر کیوں چیخیں مار مار کر رو رہے تھے۔شیطان انسان کو دھوکا دیتا ہے یہ جائز ہے یہ جائز ہے تاکہ آنکھوں کی حرام لذت باقی رہے اور ایک دوسرے کی سرزنش سے محفوظ رہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں نے منت مانی تھی کہ اگر میرا فلاں کام ہو جائے تو میں پوری زندگی مغربین کے نوافل ترک نہیں کروں گاالحمدللہ میرا وہ کام ہو گیا اب میری شرعی تکلیف کیا ہے ؟ کیا مغربین کے نوافل مجھ پر واجب ہو گئے ہیں ؟ یا میں کبھی کبھی یہ نوافل چھوڑ بھی سکتا ہوں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے نماز مغربین کے نوافل چھوڑنا جائز نہیں ہے۔ اگر آپ نے نوافل ترک کئے تو آپ کو قیامت میں کوڑے پڑیں گے اور سزا ملے گی نوافل کی نیت قربۃً الی کریں ۔واللہ العالم
سوال:مجھے اکثر بہت غلط خیالات آتے رہتے ہیں جو میں سوچتا بھی نہیں پر آ جاتے ہیں مہربانی کوئی ایسا ورد بتا دیں جس کے ذریعے سے میں ان شیطانی خیالات سے اپنے دل و دماغ کو پاک کر سکوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہمیشہ لا حول و لا قوۃ الاّ باللہ اور درود پڑھیں اور جب بھی غلط خیال آئے تو اسے ذہن سے نکال دو۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
52
53
54
55
56
57
58
59
اگلا صفحہ