مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:امریکہ میں کہانیوں پر لاٹری سسٹم ہوتا ہے جو حکومت کی طرف سے ہوتا ہے جس میں لوگ خریداری کے وقت لوگ لاٹری کا استعمال کرتے ہیں اور اس سے حاصل شدہ تقریباً 90 % پیسے گورنمنٹ لے لیتی ہے۔ کیا کہانی کے مالک خصوصاً جو شیعہ ہیں کیا ان کے لئے اپنی کہانی پر اس لاٹری سسٹم کو رکھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ لاٹری سسٹم جوا ہے۔واللہ العالم
سوال:قبلہ خوف اور خشیت میں کیا فرق ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ خوف کے معنی یہ ہیں کہ انسان کسی چیز سے ڈرے اور خشیت سے مراد یہ ہے کہ انسان کے دل میں کسی وجہ سے نرمی اور رقت پیدا ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا حضرت سخی لعل شہباز قلندر سہون شریف والے کیا وہ ایک مجتہد تھے۔
جواب:بسمہ سبحانہ سخی لعل شہباز قلندر کا مجتہد ہونا ثابت نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا سارا عقیقے کا گوشت ہم کسی مسجد یا مدرسے میں بھیج سکتے ہیں؟یا رشتہ داروں کو بھی کھلانا لازمی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مؤمنین کو کھلائیں۔واللہ العالم
سوال:کونڈوں کی نیاز کے بارے میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی کیا رائے ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ معتبر روایات سے یہ نذر (کونڈوں کی نیاز) ثابت نہیں ہے لہٰذا اگر کوئی اس عمل کو انجام دینا چاہیے تو وہ یوں نیت کرے کہ خدایا میں تیری قربت کے لئے یہ کھانا مؤمنین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور اس غذا کا ثواب امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ کرتا ہوں۔واللہ العالم
سوال: میرا ایک دوست ہے جناب اس کی شادی ہوئے 12 یا 15 سال ہو گئے ہیں اور ایک بیٹا بیٹی ہیں اور وہ دس سال سے اپنی بیوی سے ناراض ہے کیا اس کا گناہ ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ میاں بیوی میں سے جو اپنے واجبات ادا نہیں کرتا وہ گناہ گار ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر خواتین اور مرد ایک ساتھ مجلس میں بیٹھے ہوں اورخواتین سوزخوانی کریں اور کوئی چیز بھی حائل نہ ہو۔یعنی خواتیں مردوں کی طرف پیٹ کریں یا مرد خواتین کی طرف۔اس طرح مرد کو خواتین کی سوز خوانی سنانا جائز ہے اور خواتین کو سوز خوانی کرنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح طریقہ سوز خوانی کا یہ ہے کہ عورتیں عورتوں کے لئے اور مرد مردوں کے لئے سو ز خوانی کریں اور ایک دوسرے کی آواز نہ سنیں اور اگر عورت سوز خوانی کے لئے نہ ہو تو مرد کی سوز خوانی وہ سن سکتیں ہیں صرف مصائب سننے کے لئے اور امام حسینؑ پر گریہ کرنے کے لئے۔واللہ العالم
سوال:عالم اور مجتہد میں کیا فرق ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مجتہد وہ ہے جو تمام علوم میں ڈاکٹریٹ کرتا ہے کہ جن کو قرآن اور احادیث سے حکم شرعی نکالنے کے لئے ضرورت پڑتی ہے اس میں تقریبا دس علم ہیں۔ اور کوئی ان میں سے بعض کو جانتا ہو تو اسے عالم کہتے ہیں مجتہد نہیں۔والسلام
سوال:کیا شادی کے بعد عورت اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگاتی ہے اس میں کوئی حرج تو نہیں یا اسے اپنے والد کا نام ہی لگانا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ پڑھنے والے کو اشتباہ نہ ہو کہ یہ اس کے شوہر کا نام ہے یا اس کے باپ کا نام ہے۔واللہ العالم
سوال:دست شناسی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جو لوگ ایسا کر کے پیسہ کماتے ہیں؟جو آدمی پیسہ دے کر ایسا کرواتے ہیں؟دونوں کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
49
50
51
52
53
54
55
56
اگلا صفحہ