مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:یورپ میں حجاب پہننا بےحرمتی کا سبب بنتا ہے گورے عورتوں کو تنگ کرتے ہیں کیا یہاں حجاب اتارنا شرعی طور پہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر عورت مجبور ہو تو صرف اتنا چہرہ کھولے کہ جس کے بغیر وہاں پر زندگی گزارنا دشوار ہو اور اپنے چہرہ کو میک اپ اور سرمہ وغیرہ لگانے سے اجتناب کرنا واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:غیر مسلم ممالک میں رہنے والوں کے لیے غیر مسلم کے ہاتھ سے کوئی چیز لے کر کھانا، ان سے ہاتھ ملانا جائز ہے؟ یا بہت سارے ہوٹلز جہاں پہ کھانا حلال ہوتا ہے لیکن باورچی غیر مسلم ہوتے ہیں کیا ایسا کھانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت میں کھانا پینا جائز نہیں ہے ۔ البتہ وہ کھانے جو مشینوں کے ذریعے بنائے جاتے ہیں جن کو غیر مسلموں نے گیلے ہاتھوں سے نہ چھوا ہو تو وہ کھانا جائز ہے ۔اور کافر مرد سے آپ ہاتھ ملا سکتے ہیں اگر اس کے یا آپ کے ہاتھ گیلے تھے تو ہاتھ ملانے کے بعد آپ کو ہاتھ پاک کرنے ہوں گے۔ اور اگر آپ مجبور ہوکر کسی کافر عورت سے ہاتھ ملائیں تو اس کے ہاتھ کو نہ دبائیں اور سیکس لذت یا شہوت بھی حاصل نہ ہو تو ان صورتوں میں ہاتھ ملانا جائز ہے اور کافر عورت یا کافر مرد سے ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ کو پاک کرنے کا حکم ذکر ہو چکا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:قرآن مجید کی تلاوت اردو زبان میں کرنا بہتر ہے یا عربی زبان میں تلاوت کرنا بہتر ہے۔ یا پھر ثواب کی نیت سے عربی میں تلاوت کرنا ضروری ہے ؟ پاکستانی مسلم جزاک اللہ
جواب:بسمہ سبحانہ اردو میں جو پڑھا جانا ہے وہ قرآن نہیں ہے اور اسے قرآن کہنا بھی غلط اور گناہ ہے۔واللہ العالم
سوال:جو شطرنج حرام ہے وہ کونسی ہے جو آجکل شطرنج کھیلی جا رہی ہے اور ان کے ٹورنامنٹ ہو رہے اس شطرنج میں اور جو یزید نے شطرنج کھیلی تھی کیا فرق ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ شطرنج جو یزید لعنت اللہ علیہ نے کھیلی تھی وہ وہی ہے کہ جس کی بنیاد آتش پرستوں نے ڈالی تھی۔واللہ العالم
سوال:آیا کفار (بت پرست - ہندو) سے ایک ایسا چولہا (cooking Range) جو بقول ان کے انہوں نے 11 سال استعمال کیا ہو، خرید کر استعمال کرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی تفصیلاً جواب دیجیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو پاک کر کے اچھی طرح دھو لیں اور اس میں کوئی خوراک باقی نہ رہے اور اس کو اچھی طرح پاک کر کے خشک کرنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:الکحل کی وہ اقسام کہ جو ادویات یا سر پر لگانے والے تیل میں استعمال ہوتی ہیں پاک ہیں یا نجس ?
جواب:بسمہ سبحانہ نجس ہیں۔واللہ العالم
سوال:ایک وکیل کے منشی کی کمائی کے بارے میں کیا حکم ہے حلال ہے یا حرام؟ منشی جو کمیشن لیتا ہے کیا کمیشن حلال ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی فعل حرام نہ کرے تو حلال ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا لڑکے بھی کان چھدوا سکتے ہیں ؟ اور کیا اس میں کچھ پہن بھی سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ لڑکے پہن سکتے ہیں بشرطیکہ اس میں سونا نہ ہو اور وہاں پر رہنے والی لڑکیوں سے مشابہت بھی نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا لڑکی یا لڑکے اپنے کان چھدوا سکتے ہیں؟ کیا یہ مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ عمل مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا چھپکلی مارنے سے غسل واجب ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ چھپکلی مارنے کے بعد غسل کرنا مستحب ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
42
43
44
45
46
47
48
49
اگلا صفحہ