مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اس تقریر میں، میں سن کر حیران بھی ہوں اور پریشان بھی ہوں، تین سو مجتہدین نے اور پھر ولایت فقیہ کے بارے میں، ہمارے گاؤں میں ایک بڑی لڑائی پڑی ہے کسی نے پیغام بھیجا ہے تو وہاں پر ڈنٹے سوٹے چلیں ہیں خدا کے لئے کچھ اس کے بارے میں بتائیں کیا ہو رہا ہے ہم بہت پریشان ہیں ہمارے پاس تو ویڈیو ابھی آئی ہے لوگوں نے دیہاتوں میں نئے موبائل خریدیں ہیں جس پر واٹس ایپ کے ذریعے ان تک بات پہنچ رہی ہے جو لوگ تھوڑا سا اس سے اختلاف کرتے ہیں ان سے جھگڑا ہوا ہے مجالس نہیں ہو رہی قتل و غارت تک بات پہنچ رہی ہے یہ کیسا ثواب ہے۔ یہ بات تو صحیح ہے کہ جہاں آغا صاحب فرما رہے ہیں گریہ و زاری چیخ و پکار سے کرو اس میں کوئی شک نہیں ہے اور کوئی شک و شبہ نہیں ہےماتم سینہ زنی کرو اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے جلوس نکالو کوئی شک و شبہ نہیں ہے لیکن یہ قمہ زنی جو ہے کہ مارو خوب ماروکیا آغا صاحب کسی کی ضد میں فرما رہے ہیں مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی آپ اس کے بارے میں دیکھیں مہربانی ہم پریشان ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ خدا وندعالم نے قرآن میں جھوٹوں پر لعنت کی ہے اور ایسوں پر لعنت کرنے کا حکم بھی فرمایا ہے۔ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی مجتہد کے لئے جائز نہیں ہے کہ کسی بھی دوسرے مجتہد کی تقلید کرے اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ دنیا میں شاید ایسا کوئی چانس نہیں آیا ہے کہ دو مجتہد تمام فتووں میں ایک دوسرے کے موافق ہوں اور یہی حالت باقی تھی اور باقی ہے صرف میرا دوسرے مجتہدین کے ساتھ فتووں میں اختلاف نہیں ہے بلکہ سب مجتہدین کا باقی سب مجتہدین کے فتووں کے ساتھ اختلاف ہے اور جسےاس چیز کا علم نہیں ہے گویا نہ اسے اجتہاد کے معنی کا پتہ ہے اور نہ ہی اسے مجتہدین کے فتووں کی معرفت ہے لہٰذا فتووں کے اختلاف کے سبب کسی مجتہد کو کسی بھی مجتہد کا مخالف نہیں سمجھا جائے گا بلکہ سب دین اسلام اور فقہ اہل بیتؑ کے حامل ہیں۔ اگر میں کسی مجتہد سے کسی بھی فتوے سے مخالفت کرتا ہوں تو دوسرے مجتہدین بھی باقی مجتہدین کے ساتھ بعض فتووں میں اختلاف رکھتے ہیں۔ آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں اور سنیں اس میں سب سوالات کے جوابات واضح ہیں اور مرجع عالی قدر نے اس میں فرمایا ہے کہ میں تمام علماء کا اور ان کے فتاویٰ کا احترام کرتا ہوں اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا فتوی زنجیر زنی کے متعلق درج ذیل ہے: ماتم کرنا اس لئے ہو کہ حضرت سید الشہداء امام حسینؑ کی مظلومیت کا پرچار ہو تو فقط جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل باعث ثواب و اجر عظیم بھی ہے۔ لیکن اگر ماتم کرنے سے پہلے آپ کو ایسا کرنے سے موت کے واقع ہونے یا کسی عضو کے معطل ہونے کا اطمینان ہو تو جائز نہیں ہے۔ اور اسی طرح ایسی جگہ کہ جہاں پر لوگ اپنی جہالت کے سبب ایسا کرنے سے اسلام سے دور ہوں اور متنفر ہوں تو صرف اسی جگہ پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:میں آیت اللہ سید علی خامنائی صاحب کی تقلید کرتا ہوں قبلہ صاحب نے زنجیر زنی سے منع فرمایا ہے لیکن میرا ضمیر مجھے زنجیر زنی ترک کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو اس میں میں کیا کرو؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم آپ کو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا زنجیر زنی کے بارے میں فتوی ارسال کر رہے ہیں۔ ماتم کرنا اس لئے ہو کہ حضرت سید الشہداء امام حسینؑ کی مظلومیت کا پرچار ہو تو فقط جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل باعث ثواب و اجر عظیم بھی ہے۔ لیکن اگر ماتم کرنے سے پہلے آپ کو ایسا کرنے سے موت کے واقع ہونے یا کسی عضو کے معطل ہونے کا اطمینان ہو تو جائز نہیں ہے۔ اور اسی طرح ایسی جگہ کہ جہاں پر لوگ اپنی جہالت کے سبب ایسا کرنے سے اسلام سے دور ہوں اور متنفر ہوں تو صرف اسی جگہ پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر زنجیر زنی کے لئے تقلید کی ضرورت نہیں، دل مانتا ہے تو کر لیں ورنہ نہیں، تو تشہد میں ولایتِ امیر المؤمنین ؑ کے لئے یہ ٹھیک کیوں نہیں، کہ دل مانے پڑھ لو ورنہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ احکام شریعہ کے اسباب اور ان کی علتیں صرف خدا، رسولؐ اور اہل بیتؑ جانتے ہیں انہوں نے مومنین کو اس سے آگاہ نہیں فرمایا ہے ورنہ نماز مغرب کی تین رکعتیں اور عشاء کی چار رکعتیں صبح کی دو رکعتیں کیوں ہیں۔ کیوں نماز ظہر زوال شمس کے بعد واجب ہے پہلے کیوں نہیں؟ مغرب کی نماز مغرب کے وقت سے پہلے کیوں نہیں واجب؟ ہمارے امامؑ 15کیوں نہیں ہیں بارہ کیوں ہیں کسی کو حضرت زہراؑ کی اولاد میں سے اور کسی کو غیر سے کیوں پیدا کیا؟ آپ کو چار آنکھیں خدا نے کیوں نہیں دی، آپ کو دو پاؤں اور گدھے کو چار پاؤں کیوں دئیےہیں کیا وہ آپ سے افضل ہے؟ بیٹے اگر تم مسلمان شیعہ اور مولائی ہو تو آپ کا فریضہ ہے کہ حکم خدا کی پابندی کرو اور یہی شیعہ ہونے کا معنی ہے اور یہی خدا کے بندے ہونے کا معنی ہے۔ والسلام
سوال:کیا زنجیر زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ زنجیر زنی سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔واللہ العالم
سوال:زنجیر زنی کے بعد اگر خون کپڑوں پہ لگ جائے تو نماز ہو سکتی ہے پورا مسئلہ بتا دیں یہ سبجیکٹ میں لکھا ہوا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی اور وجہ سے آپ کے جسم سے خون نکلے جو اس کا حکم ہے وہی زنجیر زنی سے نکلنے والے خون کے بعد کا حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ماتم زنجیر زنی جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماتم کرنا اس لئے ہو کہ حضرت سید الشہداء امام حسینؑ کی مظلومیت کا پرچار ہو تو فقط جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل باعث ثواب و اجر عظیم بھی ہے۔ لیکن اگر ماتم کرنے سے پہلے آپ کو ایسا کرنے سے موت کے واقع ہونے یا کسی عضو کے معطل ہونے کا اطمینان ہو تو جائز نہیں ہے۔ اور اسی طرح ایسی جگہ کہ جہاں پر لوگ اپنی جہالت کے سبب ایسا کرنے سے اسلام سے دور ہوں اور متنفر ہوں تو صرف اسی جگہ پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:جلوس میں قمیض اتار کے ماتم کرنا کیسا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:زنجیر زنی کے بارے میں کوئی دلیل بتائیں جس پر لوگ یقین کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے ہر مباح طریقے سے امام حسینؑ کے غم کو منانے کاحکم دیا ہے جس میں رونا، مجالس برپا کرنا، ماتم کرنا، زنجیر زنی، قمہ زنی، جلوس اور امام بار گاہیں بنانا سب کچھ شامل ہے۔والسلام
سوال:ٓپ کے قمہ اور زنجیر کے متعلق فتویٰ نے قوم میں انتشار بڑھا دیا ہے اور جو تقلید کے خلاف ہیں ان کو اور موقع مل گیا ہے مہربانی آپ سب ایسا نہ کریں۔
جواب:بسمہ سبحانہ قوم کو خدا ہدایت دے تاکہ امام حسینؑ کی مصیبت اور قمہ زنی اور سینہ زنی کی مخالفت نہ کریں۔والسلام
سوال:ہمارے علاقے پاکستان میں کچھ لوگ زنجیر زنی کو حرام سمجھتے ہیں. اور وہ کہتے ہیں کہ یہ تو ہین مذہب ہے اور اس سے امام حسینؑ سے لوگ دور ہو تے ہیں. آپ اس کو جا ئز سمجھتے ہیں. اس سال ان لوگوں نے مجھے یہ کہا کہ حافظ بشیر صاحب نے اپنی ویب سائٹ میں فر مایا اگر لوگ امام حسین ؑسے دور ہوں تو خون نہ بہائے اور آپ کی ویب سائٹ میں وہ فقرے موجود ہیں .تو کیا ہم پاکستان میں لوگوں کے امام حسینؑ سے دور ہو نے کی وجہ سے امامؑ کا ماتم نہ کریں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرجع کی مراد یورپی ممالک وغیرہ ہیں جہاں پر لوگوں کو امامؑ کی معرفت اور مظلومیت کی اطلاع نہیں ہے تو وہاں پر جہالت کے سبب غیر مسلموں کو امام حسینؑ کے نام سے نفرت نہ پیدا ہو۔ اور آپ پر واضح ہوناچاہیے کہ جتنی شیعیت کی تبلیغ اس ماتم زنجیر زنی اور قمہ زنی سے ہوئی ہے کسی اور عمل سے نہیں ہوئی۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ