مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک مؤدبانہ سوال ہے کہ مجتہدین کے فتاویٰ میں اختلاف (فرق) کیوں ہوتا ہے؟ جیسے کہ آیت اللہ خامنہ ای زنجیر زنی سے منع کرتے ہیں اور آیت اللہ وحید خراسانی اس کو جائز قرار دیتے ہیں، اس کے علاوہ اور بھی بہت سے فتاویٰ میں فرق ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا وندعالم نے قرآن میں جھوٹوں پر لعنت کی ہے اور ایسوں پر لعنت کرنے کا حکم بھی فرمایا ہے۔ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی مجتہد کے لئے جائز نہیں ہے کہ کسی بھی دوسرے مجتہد کی تقلید کرے اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ دنیا میں شاید ایسا کوئی چانس نہیں آیا ہے کہ دو مجتہد تمام فتووں میں ایک دوسرے کے موافق ہوں اور یہی حالت باقی تھی اور باقی ہے صرف میرا دوسرے مجتہدین کے ساتھ فتووں میں اختلاف نہیں ہے بلکہ سب مجتہدین کا باقی سب مجتہدین کے فتووں کے ساتھ اختلاف ہے اور جسےاس چیز کا علم نہیں ہے گویا نہ اسے اجتہاد کے معنی کا پتہ ہے اور نہ ہی اسے مجتہدین کے فتووں کی معرفت ہے لہٰذا فتووں کے اختلاف کے سبب کسی مجتہد کو کسی بھی مجتہد کا مخالف نہیں سمجھا جائے گا بلکہ سب دین اسلام اور فقہ اہل بیتؑ کے حامل ہیں۔ اگر میں کسی مجتہد سے کسی بھی فتوے سے مخالفت کرتا ہوں تو دوسرے مجتہدین بھی باقی مجتہدین کے ساتھ بعض فتووں میں اختلاف رکھتے ہیں۔ والسلام
سوال:میں نے سنا ہے کہ معصومین علیہ السلام نے امام حسین علیہ اسلام کی شہادت پر گریہ کیا ہے لیکن ماتم کسی معصوم علیھم السلام نے نہی کیا تو ہم کیوں ماتم کرتے ہیں مجھے اس کا جواب عنایت فرما دیں تاکہ میرا وسوسہ میرا وہم مِٹ سکے آپ کی بہت مہربانی ہوگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے ہر قوم و ملت کے ہر زمانے اور جگہ میں غم منانے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور آئمہؑ نے ہمیں امام حسینؑ کے غم منانے کا حکم دیا ہے اور غم منانے کے طریقے کو معین نہیں فرمایا ہے لہٰذا ہم ہر اس طریقے سے غم بجا لائیں گے کہ جس میں کوئی شرعی اعتراض نہ ہو کیونکہ ماتم و جلوس میں کسی بھی قسم کا کوئی شرعی اشکال نہیں ہے لہٰذا ہم اس کو اپنائیں گے کیونکہ معصومینؑ نے ہمیں ایسا کرنے سے منع نہیں کیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ذوالجناح کو سجدہ کرنا صحیح ہے کیا یہ تشیع میں جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا کے علاوہ کسی کو بھی سجدہ جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کل میری اہل سنت بھائی سے ایک بحث ہوگئی کہ وہ کہتا ہے کہ آپ یہ جو پیسہ مجلس اور عزاداری پر خرچ کرتے ہیں تابوت علم اور جو زیارتیں بنانیں میں خرچ کرتے ہیں یہی پیسہ آپ غریب اور فقراء کو عطیہ کردیں امام حسین ؑ ہوتے وہ تو ایسے ہی کرتے کیا آقا جان ایسا عمل درست ہے کہ ہم عزاداری کا پیسہ غریبوں میں بانٹ دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم عزاداری سے مؤمنین کے دین اور عقیدوں کو درست کرتے ہیں اگر انسان کا عقیدہ درست نہ ہو تو جتنا چاہے اس کے پاس پیسہ ہو یہی پیسہ اس کے لئے جہنم کا ایندھن بن جائے گا۔ البتہ بہتر ہے کہ دونوں کام کئے جائیں مجالس کو بھی برپا رکھا جائے اور حسب طاقت غریبوں کی بھی مدد کی جائے ورنہ اس عمر کے ماننے والے کا اعتراض حج پر بھی آئے گا جو کروڑوں روپے حج پر صرف ہو رہے ہیں کہ ان کو بھی غریبوں کی امداد کے لئے استعمال کیا جائے اور اس کا جواب وہی ہے کہ جو ہم نے دیا ہے، سنی بھی مساجد و مدارس بناتے ہیں کتابیں چھاپتے ہیں تو پھر کیا ان سب اعمال کو چھوڑ کر صرف غریبوں کی مدد کیوں نہیں کی جاتی؟ واللہ العالم
سوال:کیا زنجیرزنی یا تطبیر کیلئے سفید لباس پہننا درست ہے جبکہ اسکا مقصد امام حسین (ع) کی مظلومیت کی تشہیر ہو اور جیسا کہ بعض افراد کہتے ہیں یہ ریاکاری ہے تو اسکا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ سفید لباس پہننا درست ہے اور ریا کاری اس نیت سے ہوتی ہے کہ اگر انسان اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے اچھا ثابت کرنے کے لئے ایسا کرے۔ واللہ العالم
سوال:محرم یا ایام عزاء میں مباشرت کرنا جائز ہے یا ممانعت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حکم شرعی کے اعتبار سے یہ حرام نہیں ہے لیکن کیا انسان اپنے باپ یا بیٹے کے جنازے کی موجودگی میں سوز منائیں گے یا اپنی بیوی سے مباشرت کریں گے اور اس سے خوشی منائیں گے؟ بیٹے عقل مند بنو شیعوں کا فریضہ ہے کہ اہل بیتؑ کی خوشی میں خوش اور انؑ کے غموں میں غمگین رہیں ہمیں ایسی فکر کرنے سے جناب زہراؑ اور امام حسینؑ سے شرم آنی چاہیے۔واللہ العالم
سوال:ماتم کرنا جائز ہے قرآن و سنت سے مہربانی بیان فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح رہے کہ قرآن سے تمام احکام کی تفصیل ہم پر واضح نہیں ہوتی ہے مثلاً صبح کی دو رکعتیں، ظہر اور عصر کی چار، چار رکعات، مغرب کی تین رکعات اور عشاء کی چار رکعات ہیں۔ ہم قرآن کو اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کی روشنی میں سمجھ سکتے ہیں آئمہ ؑ نے ہمیں امام حسینؑ کی مصیبت کو زندہ رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہر قوم اپنے رسم و رواج کے مطابق اور مختلف طریقوں سے عزاداری مناتی ہے اور آئمہؑ نے کسی ایک طریقے کو کسی دوسرے طریقے پر ترجیح نہیں دی ہے البتہ ہر وہ طریقہ کہ جس سے فعل حرام سر زد ہوتا ہو اس سے اجتناب کرنا واجب ہے مثال کے طور پر مرد اور عورتوں کا اکٹھا ماتم کرنا۔ واللہ العالم
سوال:یہاں سندھ میں کافی عرصہ سے محرم میں ڈھول پہ ماتم ہوتا ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ گانے کی طرز پر نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور جو بھی ساز بجایا جاتا ہے اگر وہ گانے کی طرز پر ہے تو حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:ہم کیوں عزاداری کرتے ہیں؟ اور عزاداری سے کیا فائدہ ہے اتنے پیسے خرچ کرتے ہیں ہم اگر وہ پیسے کسی غریب کو دیتے تو۔ کچھ احادیث ہیں کہ امام کی شہادت کے بعد ماتم کرو اور سینہ زنی کرو؟
جواب:بسمہ سبحانہ رسول اعظمؐ ، بی بی زہرا(س) اور تمام آئمہ نے اس کا حکم دیا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم غرباء کی امداد نہ کریں۔والسلام
سوال:قبلہ کیا نامحرم عورتیں آپ کا بدن دیکھ رہی ہوں تب بھی زنجیر زنی کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان عورتوں کا فریضہ ہے کہ یہ عورتوں کے ساتھ جا کر ماتم کریں اور جس طرح عورت کے لئے نامحرم مرد کا سینہ یا کمر دیکھنا جائز نہیں ہے اسی طرح اس کی گردن اور چہرہ بھی دیکھنا جائز نہیں ہے۔ میری نیک بچیوں کا فریضہ ہے کہ وہ نامحرم مردوں سے دو رہیں چاہے مرد قمیض اتاریں یا نہ اتاریں۔ اور جو لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں ان سے یہ پوچھا جائے کہ یہ عورتیں کن کو دیکھنے کے لئے سڑک پر آتیں ہیں؟ آیا جناب زہراءؑ مردوں کو دیکھنے کے لئے گھر سے نکلتی تھیں (استغفر اللہ)۔ جس طرح نامحرم مردوں کا عورتوں کے جسموں کو دیکھنا حرام ہے اسی طرح عورتوں پر بھی نامحرم مردوں کے جسموں کو دیکھنا حرام ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ